انڈیا: 100 فیصد پیٹرول کا مطالبہ کرنے والی ای 20 جنتا پارٹی کیا ہے؟

کاکروچ جنتا پارٹی نے جہاں تعلیم کے مسئلے پر آواز اٹھائی تھی، وہیں اب E20 جنتا پارٹی نے حکومت کی فیول پالیسی کو اپنا موضوع بنایا ہے۔

انڈیا میں 100 فیصد پیٹرول کے انتخاب کے حق کے لیے ایک نئی مہم شروع ہو گئی ہے، جس کا نام ہے ’E20 جنتا پارٹی۔‘

کاکروچ جنتا پارٹی نے جہاں تعلیم کے مسئلے پر آواز اٹھائی تھی، وہیں اب E20 جنتا پارٹی نے حکومت کی فیول پالیسی کو اپنا موضوع بنایا ہے۔

اس آن لائن مہم کا مطالبہ ہے کہ صارفین کو پٹرول پمپ پر 100 فیصد خالص پٹرول خریدنے کا اختیار بھی دیا جائے۔

E20 فیول میں 20 فیصد ایتھانول اور 80 فیصد پیٹرول شامل ہوتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد تیل کی درآمد کم کرنا ہے، لیکن کچھ صارفین اور ٹرانسپورٹرز اس کے اثرات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

E20 جنتا پارٹی نے وزیرِ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس مہم کو ٹرانسپورٹ شعبے سے بھی حمایت مل رہی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ای 20 (E20) ایندھن متعارف کرانے میں فیول سٹیشنز نے صارفین کو مناسب آگاہی دینے سے پہلے ہی جلدی کی، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ کون سی گاڑیاں اس ایندھن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 اس کے علاوہ، یہ خدشات بھی سامنے آئے ہیں کہ پرانی گاڑیوں کے مالکان ممکنہ اثرات سے لاعلمی میں غلطی سے ای 20 استعمال کر سکتے ہیں۔

دہلی ٹیکسی اور ٹورسٹ ٹرانسپورٹرز اور ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن نے 4 اگست کو E20 پیٹرول کے خلاف پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم E20 جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی مہم ایتھانول ملے پیٹرول کے خلاف نہیں، بلکہ صارفین کے حقوق، شفافیت اور فیول کے انتخاب کے حق کے لیے ہے۔

اگرچہ کاکروچ جنتا پارٹی کی طرح اس اکاؤنٹ کے بانی کی شناخت معلوم نہیں ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ E20 جنتا پارٹی کی یہ آن لائن مہم صرف سوشل میڈیا تک محدود رہتی ہے یا حکومت کو اپنی فیول پالیسی پر مزید وضاحت دینے پر مجبور کرتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا