لندن: چاقو سے حملے میں چار افراد زخمی، خاتون گرفتار

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر ’ذہنی صحت سے متعلق معاملہ‘ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے بدھ کو بتایا کہ وسطی لندن کے سیاحوں میں مقبول اور مصروف علاقے کووینٹ گارڈن میں چار افراد کو چاقو مارنے کے واقعے کے بعد ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر ’ذہنی صحت سے متعلق معاملہ‘ معلوم ہوتا ہے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایکس پر جاری بیان میں کہا 47 سالہ خاتون کو خطرناک ہتھیار رکھنے اور حملے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 34، 39، 42 اور 52 سال ہیں۔

لندن ایمبولینس سروس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چاروں زخمیوں کو ایک بڑے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ’اگرچہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں، تاہم یہ واقعہ ذہنی صحت سے متعلق معاملہ معلوم ہوتا ہے۔‘

ہنگامی امدادی اداروں کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 30 منٹ پر طلب کیا گیا۔

میڈیا کی جاری کی گئی نمایاں تصاویر میں ٹریفلگر سکوائر میں ایک فضائی ایمبولینس ہیلی کاپٹر اور پولیس کی جانب سے گھیرے گئے ایک ایسے راستے کو دکھایا گیا جہاں دکانیں اور باہر بیٹھنے کی جگہیں موجود تھیں۔

برطانیہ میں فائرنگ کے واقعات نسبتاً کم ہوتے ہیں کیونکہ وہاں آتشیں اسلحے کی فروخت پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

تاہم حکومت چاقو اور دیگر نوکیلی اشیا کے استعمال کو روکنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا