عراق میں ایک اور وزیر کے گھر پر چھاپے کے دوران لاکھوں ڈالرز، سونے کی اینٹیں اور دیگر قیمیتی اشیا قبضے میں لے لی گئیں۔
وفاقی کمیشن برائے دیانت داری نے اتوار کو وزارت بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن امور کے ڈپٹی وزیر کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں۔
کمیشن نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن عدالتی حکم کے تحت کیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کارروائی کے دوران بغداد انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے ملزم خالد غازی عطیہ سے تعلق رکھنے والے متعدد گھروں کی تلاشی لی، جو وزارتِ بجلی میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن امور کے ڈپٹی وزیر ہیں۔
کمیشن کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ارب 17 کروڑ 50 لاکھ عراقی دینار اور 58 لاکھ 39 ہزار امریکی ڈالر نقد برآمد کیے گئے۔
اس کے علاوہ سونے کی سات اینٹیں اور سونے کی دیگر اشیا بھی ضبط کی گئیں۔
یہ کارروائی عراقی حکومت کی جانب سے 28 جون کو سیاست دانوں، ارکان پارلیمان اور کاروباری شخصیات کے خلاف شروع کی جانے والی مہم ’آپریشن ڈان سٹرائیک‘ کا سلسلہ ہے۔