امید ہے آبنائے ہرمز کے لیے عارضی راہداری کا اعلان جلد کریں گے: عمانی وزیر خارجہ

بدر البوسعیدی کے مطابق ’آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور مستقل حل پر بعد میں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 5 کے مطابق پیش رفت کی جائے گی۔‘

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے 25 اگست 2026 کو تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی (فوٹو: ایرانی وزارت خارجہ/ اے ایف پی)

وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے منگل کی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک عارضی راہداری کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔

بدر البوسعیدی نے ایکس پر ایک بیان میں لکھا کہ ’تہران میں اپنے ساتھی عباس عراقچی کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’مجھے امید ہے ہم جلد آبنائے ہرمز کے لیے ایک عارضی راہداری اور محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے عملی انتظامات کا اعلان کریں گے۔‘

عمان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور مستقل حل پر بعد میں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 5 کے مطابق پیش رفت کی جائے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات امن و تعاون، استحکام اور بحری آمدورفت کی آزادی کے فروغ کے لیے کیے جائیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب عباس عراقچی نے بھی منگل کی شب ایکس پر پاکستان کے فیلڈ مارشل اور عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد ایک مختصر بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’امن اور استحکام کے لیے ایران کا عزم ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستقل مزاج سفارت کاری سے ہم آہنگ ہے۔‘

عباس عراقچی نے ان ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی اور عمانی مہمانوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں علاقائی حل پر زور دیا گیا۔ نئی راہداری کے لیے تجویز کردہ فریم ورک، مشترکہ بارودی سرنگوں کی صفائی، اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کی تجویز اس کی واضح مثال ہے۔‘

پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پیر کو ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جہاں ان کی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اعلیٰ ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بعد میں ایرانی صدر سے ملاقات کو ’انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا