ہسپانوی پولیس کی مدد سے پاکستان میں جبری شادی سے بچ کر خاتون سپین واپس

ہسپانوی پولیس کے مطابق ایک خاتون کو، جنھیں دھوکے سے پاکستان لے جایا گیا اور ایک کزن سے زبردستی شادی پر مجبور کیا گیا، ریسکیو کر کے سپین واپس پہنچا دیا گیا۔

ہسپانوی پولیس کے اہلکار تین اپریل، 2024 کو میڈرڈ ایئرپورٹ سے باہر نکل رہے ہیں (اے ایف پی)

ہسپانوی پولیس نے ہفتے کو بتایا کہ ایک خاتون کو، جنھیں مبینہ طور پر دھوکے سے پاکستان لے جایا گیا اور ایک کزن سے زبردستی شادی پر مجبور کیا گیا، بازیاب کرا کے سپین واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

کاتالونیا کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 21 جولائی کو بارسلونا ایئرپورٹ سے 41 اور 45 سال کے دو افراد کو زبردستی شادی کے لیے انسانی سمگلنگ کے شبہے میں گرفتار کیا گیا۔

مذکورہ خاتون ستمبر 2025 میں اس وقت پاکستان گئیں، جب ان کے ایک رشتہ دار نے مبینہ طور پر انہیں بتایا کہ ان کے خاندان نے بارسلونا میں کمپیوٹر کی دکان کے مالک پاکستانی شہری کے ساتھ ان کی دوستی کی مخالفت ترک کر دی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

تاہم پاکستان پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر رشتہ داروں نے ان کا سپینش پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیا، انہیں ایک گھر میں محدود رکھا اور ان کی مخالفت کے باوجود ایک کزن سے شادی طے کر دی۔

خاتون کے ساتھی نے اپریل میں پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے خاندان کے افراد انہیں زبردستی پاکستان لے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل بارسلونا میں دو افراد نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھی پر دھار دار ہتھیار سے حملہ بھی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے کیس سے منسلک ہونے کا شبہ ہے۔

ہسپانوی پولیس نے پاکستان میں موجود سپین کے سفارت خانے کے تعاون سے خاتون کا سراغ لگایا اور بعد ازاں انہیں بازیاب کرا کے سپین واپس پہنچانے کا انتظام کیا۔

پولیس نے بتایا کہ واپسی کے بعد خاتون کو خصوصی معاونت فراہم کی گئی۔

پولیس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اہلکار مبینہ جبری شادی اور خاتون کے ساتھی پر حملے میں ملوث تمام افراد کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بارسلونا میں پاکستانی برادری خاصی بڑی ہے۔ شہر میں 26 ہزار سے زائد پاکستانی شہری رجسٹرڈ ہیں، جو اطالویوں اور کولمبین شہریوں کے بعد غیر ملکی قومیت رکھنے والے افراد کا تیسرا بڑا گروپ ہے۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان