شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے قومی رابطہ کاروں نے تنظیم کے اہداف اور مقاصد کو مسلسل رابطہ کاری اور عملی تعاون کے ذریعے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق پاکستان کی ایس سی او صدارت کے تحت کونسل آف نیشنل کوآرڈینیٹرز (سی این سی) کا پہلا اجلاس 28 سے 30 ستمبر تک اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں پاکستان کی صدارت کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا، اہم اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایس سی او اجلاسوں اور تقریبات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
PR No.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 30, 2026
First Meeting of SCO Council of National Coordinators (CNC), Under the Chairmanship of Pakistan, 28-30 September, 2026
pic.twitter.com/CDe4nbDwWD
قومی رابطہ کاروں نے رکن ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان کی صدارت کی ترجیحات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کی 2026-27 کے لیے ایس سی او صدارت کا موضوع ’وژن کو عمل میں بدلنا: رابطہ کاری، جدت اور مشترکہ خوشحالی‘ ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اجلاس کے دوران ایس سی او وفود اور سیکریٹریٹ کے نمائندوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور مختلف فنون سے آگاہ کیا گیا۔
وفد نے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، جہاں اسے 20 نومبر سے دو دسمبر 2026 تک ہونے والے ایس سی او ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے انتظامات اور تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
شریک قومی رابطہ کاروں نے 30 ستمبر کو وزارت خارجہ میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی ایس سی او صدارت کی ترجیحات اور تنظیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔