کوئی کیمپ تباہ کیا ہے تو بھارتی ناظم الامور موقع پر ثابت کریں: پاکستان

پاکستان نے گذشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر جھڑپوں کے بعد بھارتی ناظم الامور سمیت تمام سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

حکام کے مطابق ہفتہ کی رات لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں نجی املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا تھا (اے ایف پی)

پاکستان نے گذشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر جھڑپوں کے بعد بھارتی ناظم الامور سمیت تمام سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

ڈپلومیٹک کمیونٹی کو جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری کے علاقوں کا منگل کو معائنہ کروایا جائے گا اور بھارتی ناظم الامور سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فوج سے پوری معلومات لیں کہ انہوں نے کس جگہ کو نشانہ بنایا تاکہ بھارتی ناظم الامور دیگر سفیروں کو دکھا سکیں کہ کوئی کیمپ وہاں تھا بھی یا نہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی ناظم الامور سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈپلومیٹک کور کے سامنے ثابت کریں کہ دہشت گردوں کا کیمپ کہاں ہے؟

انڈپینڈدنٹ اردو کی نامہ نگار مونا خان کے مطابق اس حوالے سے بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے کہ اُن کا ناظم الامور بھارت کا دعوی ثابت کرنے کے لیے راضی ہے یا نہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے تمام سفارتی کمیونٹی کو ایل او سی کے تینوں سیکٹرز پر لے جانے کی دعوت دی جا چکی ہے۔ اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

 پاکستان کا موقف ہے کہ سنیچر کی رات سے اتوار دن گئے تک لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ پاکستانی حکام کے مطابق نوسدا گاؤں میں بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت پانچ شہری ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جبکہ بھارت کا موقف ہے کہ اس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین دہشت گردوں کا لانچنگ پیڈ تباہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا کہ ہلاک ہونے والے پانچ شہری کون ہیں۔ آج پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بتایا گیا ہے کہ کوئی دہشت گرد کیمپ موجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق ’بھارت کو یہ بھی بتا دیا ہے کہ اگر ایسی حرکتیں جاری رکھی گئیں تو پھر پاکستانی جواب انتہائی سخت ہوگا۔‘ 

واضح رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کے مطابق ہفتہ کی رات لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک چھ شہری اور ایک پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ سات خواتین سمیت کم از کم 11 شہری زخمی ہو گئے تھے۔ گولہ باری سے نجی املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان