بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی وومن سکواڈّ کا اعلان

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے لیے مردوں کے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کے اعلان کے بعد وومن ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے

 چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا (اے ایف پی)

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے لیے مردوں کے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کے اعلان کے بعد وومن ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جو پاکستان میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 26 سے 30 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

تین میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی وومن ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر بے حدخوش ہیں، اور امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ جون میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد یہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ ہے جس کے لیے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

عروج ممتاز نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں خواتین کرکٹ کے مقابلوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی خواتین کرکٹرز کو مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا بنیادی مقصد سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ہے تاکہ قومی خواتین کرکٹرز آئندہ میچوں میں پراعتماد کرکٹ کھیل سکیں۔

عروج ممتاز نے کہا کہ مستقبل کی تیاریوں کے پیش نظر سلیکشن کمیٹی نےبنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں چند نئی کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

پاکستان وومن سکواڈ: بسمعہ معروف(کپتان)،عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناء میر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ