عامر خان بنیں گے بالی وڈ کے ’فارسٹ گمپ‘

’لال سنگھ چڈھا‘ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس کی 1994 میں ریلیز ہونے والی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔

عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں(تصویر عامر خان ٹوئٹر اکاؤنٹ)

ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس کی 1994 میں ریلیز ہونے والی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہوکر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم ’لال خان چڈھا‘ کے سٹار اداکار عامر خان نے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئرکی ہے، جس میں وہ ایک سکھ کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

عامرنے ٹوئٹر پر اپنے کردار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ست سری اکال جی۔۔۔ مائی سیلف لال۔۔۔ لال سنگھ چڈھا۔‘

تصویر میں عامر بحیثیت لال سنگھ چڈھا، گلابی رنگ کی چیک شرٹ اور سرمئی ٹراؤزر کے ساتھ میچنگ پگڑی میں نظر آئے۔

عامر کے علاوہ اس فلم میں کرینہ کپور بھی ہیں۔ فلم کی عکاسی امرتسر، لدھیانہ، جالندھر اور ملحقہ دیہات میں یکم نومبر سے شروع ہوگئی ہے۔

عامر اور کرینہ کے کردار اس فلم میں تین عشروں کی کہانی بیان کرتے ہوئے، مختلف روپ دھاریں گے اور مختلف پیشے اپنائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اطلاعات کے مطابق عامر نے لال سنگھ چڈھا کی اوائل عمر کا کردار نبھانے کے لیے 20 کلو وزن کم کیا۔

’سیکریٹ سپر سٹار‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایت کار اڈویٹ چندن کی یہ فلم 2020 میں کرسمس کے موقعے پر ریلیز ہو گی۔ فلم کا سکرپٹ اتل کلکرنی نے لکھا ہے۔

یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ فلم میں بالی وڈ کے تینوں تمام خان یعنی عامر، شاہ رخ اور سلمان خان نظر آئیں گے۔ عامر چاہتے ہیں کہ فارسٹ کمپ کا ایک سین، جس میں ٹام ہینکس ایک بینچ پر بیٹھے نظر آتے ہیں، کو ’لال سنگھ چڈھا‘ میں اس طرح فلمایا جائے کہ شاہ رخ اور سلمان ان کے ساتھ بیٹھیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی فلم