فلمی انداز میں چلتی سڑک پہ ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

منگل کو رومانیہ میں ہونے والے گرفتاریاں سپین، فرانس، نیدرلینڈز اور سویڈن میں ہونے والی 31 افراد کی گرفتاریوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

اس گروہ  کی وارداتوں کا طریقہ کار ’فاسٹ اینڈ فیوریس ‘فلموں کی طرز پر مبنی ہے۔(فائل فوٹو)

یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ رومانیہ اور فرانسیسی پولیس نے شاہراوں پر چلتے ٹرکوں میں 150 ڈاکے ڈالنے والے 37 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کو رومانیہ سے گرفتار کیا گیا اور ان کا تعلق منظم جرائم کرنے والے ایک گروہ سے ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یوروپول نے تخمینہ لگایا ہے کہ یہ افراد ایک کروڑ یورو سے زائد رقم کے ڈاکے میں ملوث ہیں اور ان کی وارداتوں کا طریقہ کار ’فاسٹ اینڈ فیوریس ‘فلموں کی طرز پر مبنی ہے۔

یوروپول کے مطابق یہ افراد کا تعلق رومانیہ سے ہے جب کہ یہ پورے یورپ میں کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ وارداتوں کے دوران گینگ ارکان کی جانب سے ٹرک کے آگے گاڑی چلائی جاتی تھی جس کے باعث ٹرک کی رفتار کم ہو جاتی تھی جب کہ ساتھ موجود دو کاریں قریب موجود ٹریفک کو روکے رکھتی تھیں۔

اسی دوران چوتھی کار میں موجود ڈاکو اپنی گاڑی کی چھت سے ٹرک پر سوار ہو کر تالے توڑتے تھے اور قیمتی سامان نکال لیتے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ قیمتی سامان سڑک کنارے موجود ایک اور گاڑی میں رکھ دیا جاتا تھا جس کو بعد میں وہاں سے منتقل کر دیا جاتا ہے۔

یوروپول کے بیان میں کہا گیا کہ ’واردات کے دوران ٹرک ڈرائیور اور قریب موجود باقی افراد اس بات سے آگاہ نہیں ہوتے کیا وہاں کیا ہو رہا ہے۔‘ یورو پول کے مطابق اس قسم کی کارروائی کے لیے بہت زیادہ مہارت درکار ہوتی ہے۔

منگل کو رومانیہ میں ہونے والے گرفتاریاں سپین، فرانس، نیدرلینڈز اور سویڈن میں ہونے والی 31 افراد کی گرفتاریوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔ یوروپول کے بیان میں کہا گیا کہ اس گروہ میں 100 سے زائد افراد شامل ہیں اور گینگ کے مفرور ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ پانچ ملکوں کی مشترکہ تفتیش پر مبنی اس کیس کا کوڈ نام ’ایرو‘ تھا جو دسمبر 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ