یونانی خاتون جنہوں نے لاک ڈاؤن میں کراچی میں ہی ڈیرہ ڈال لیا

پاکستان نے جب اپنے ہوائی اڈے بند کرنے کا اعلان کیا تو الیکی کوستوپولو نے کراچی میں پھنس جانے کی دُہائی دینے یا پریشان ہونے کی بجائے ایک منفرد راستہ اپنایا۔

اب سے کوئی دو ہفتے پہلے جب پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہوائی اڈے کرونا (کورونا) وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر بند ہو رہے تھے اور پردیس میں موجود لوگ آخری آخری فلائٹس پکڑ کر اپنے اپنے وطنوں کا رخ کر رہے تھے تو تب ہی الیکی کوستوپولو کراچی پہنچیں۔

پاکستان نے اپنے ہوائی اڈے بند کرنے کا اعلان کیا تو الیکی نے کراچی میں پھنس جانے کی دُہائی دینے یا پریشان ہونے کی بجائے وہیں ڈیرے ڈال لیے۔

ایک دوست ریحان اللہ والا نے انہیں کمرہ فراہم کردیا جو آج کل کراچی کے لاک ڈاؤن کے دوران الیکی کا ٹھکانہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا: ’پھنس جانے سے کہیں زیادہ احساس یہ ہو رہا ہے کہ ہم خدمت کر رہے ہیں۔ یہاں آنے کا مقصد یہ تھا کہ آگہی کی ایک جگہ بنائی جائے جہاں پر یہاں کے لوگوں کو بیدار ہونے میں مدد ملے۔ چنانچہ خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے ہم رابطے بڑھانے کا راستہ اپنا رہے ہیں۔‘

الیکی کوستوپولو یونان کی شہری ہیں لیکن بین الاقوامی سفر پر رہتی ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے ماہرِ تعمیرات ہیں، لیکن عمارتوں اور کمروں کو اینٹوں سے محض کھڑا کر دینے پر یقین نہیں رکھتیں بلکہ ان میں روحانیت اور بیداری سے بھرپور فکر کو اجاگر کرنے کی وکالت بھی کرتی ہیں۔

اسی لیے انہوں نے کراچی میں ملنے والے ایک کمرے کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے محض ایک پناہ گاہ نہیں رہنے دیا بلکہ وہاں بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر سے ان لوگوں کو ملانے کا نیٹ ورک بنانا شروع کیا جو اپنے اپنے اپنے شہروں میں گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان آن لائن ملاقاتوں میں روحانیت پر تبادلۂ خیال ہوتا ہے۔

الیکی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث گھروں میں بند ہو جانے کو روحانی بیداری کا موقع سمجھا جائے نہ کہ پریشان ہو کر فراغت کو ضائع کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے: ’اس سے ہماری کمیونٹی بیدار ہو گی۔ جونہی موجودہ صورت حال ختم ہو گی اور ہم معمول کی حقیقت میں لوٹ جائیں گے تو ہم پہلے سے کچھ بہتر کر سکیں گے نہ کہ وہی کریں جو پہلے جیسا ہو۔‘

فیس بک پر لائیو مباحثوں کے بعد الیکی نے یوٹیوب پر بھی Conscious Gems یعنی 'بیدار ہیرے' کے نام سے نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ ’بیدار ہیرے‘ کے متعلق لیکچر  وہ کراچی ہی سے اپنے کمرے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا