'زندگی کا ساتھی چننے کی کوئی مخصوص عمر نہیں'

انسان کو جب لگے کہ اب مناسب وقت ہے تو اسے شادی کرلینی چاہیے، یہ ہماری شریعت اور کلچر سے بھی متصادم نہیں ہے، لیکن ہمارے یہاں لوگوں نے اسے متنازع بنا دیا ہے: جلیلہ حیدر

کرونا (کورونا) وائرس کے اس دور میں لوگ گھروں میں محصور ہیں اور اداس محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں جب پاکستانی اداکارہ ثمینہ احمد کی شادی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تو جہاں بہت سے لوگوں نے اسے سراہا، وہیں بہت سوں نے تنقید بھی کی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن جلیلہ حیدر سمجھتی ہیں کہ زندگی کا ساتھی چننے کی کوئی مخصوص عمر نہیں ہوتی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو کے لیے اپنے وی لاگ میں جلیلہ حیدر نے نہ صرف ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کو سراہا بلکہ انسانی حقوق کے لیے سرگرم نور ظہیر کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے حال ہی میں یاور عباس کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔

جلیلہ کا کہنا ہے کہ انسان کو جب لگے کہ اب مناسب وقت ہے تو اسے شادی کرلینی چاہیے، یہ ہماری شریعت اور کلچر سے بھی متصادم نہیں ہے، لیکن ہمارے یہاں لوگوں نے اسے اتنا متنازع بنا دیا ہے کہ عمر رسیدہ لوگ شادی نہیں کرسکتے۔

بقول جلیلہ: 'یہ منفی رویے ہیں حالانکہ بڑی عمر میں انسان کو ساتھی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، خاص کر خواتین کو۔'

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ