فرانس کا مولانا مسعود اظہر کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

فرانس نے کالعدم جماعت جیش محمد کے بانی اور رہنما مولانا مسعود اظہر کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تصویر: اے ایف پی 

فرانس نے کالعدم جماعت جیش محمد کے بانی اور رہنما مولانا مسعود اظہر کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جمعہ کو فرانس کی وزارت داخلہ، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فرانس مسعود اظہر کو یورپی یونین کی دہشت گردی میں ملوث مشکوک افراد کی فہرست میں شامل کرنے پر بھی غور کرے گا۔

گذشتہ روز چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فرانس، برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کوعالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ چین کی حکومت سکیورٹی کونسل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

ماضی میں بھی چین تین مرتبہ ان کوششوں کو ناکام بناچکا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کی تھی جس کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کافی کشیدہ رہے ہیں۔

پلوامہ حملے میں 44 کے قریب بھارتی اہلکار مارے گئے تھے جس کے بعد اس نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں جیش محمد کے مبینہ تربیتی کیمپ کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان