بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

بھارت کی ریاست سکم کی سرحد پر بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب چین اور بھارت کے فوجی سرحد پر گشت کر رہے تھے (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

بھارت کی ریاست سکم کی سرحد پر بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چین اور بھارت کے فوجی سرحد پر گشت کر رہے تھے۔ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کی ذمہ داری دونوں ملکوں کی فوج پرعائد کی ہے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں کی جانب سے جارحانہ رویے کی وجہ سے فوجیوں کو معمولی زخم آئے۔

تاہم مقامی سطح پر رابطے اور بات چیت کے بعد فریقین کے درمیان صورت حال معمول پر آ گئی۔

اخبار ہندوستان ٹائمز نے فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سنیچر کو ہونے والی اس جھڑپ میں ڈیڑھ سو کے قریب فوجی شامل تھے جن میں سے چار بھارتی اور سات چینی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارتی وزارت دفاع نے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی کہ واقعہ کا آغاز کیسے  ہوا اور فوجی کس طرح زخمی ہوئے۔

بھارت اور چین اکثر ایک دوسرے کے علاقوں میں دراندازی کے الزامات لگاتے رہتے ہیں لیکن جھڑپ کبھی کبھار ہی ہوتی ہے۔

سرحدی تنازعے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان گہری بداعتمادی ہے۔ سرحدی تنازعے پر دونوں ملکوں کے درمیان 1962 میں مختصر جنگ بھی ہو چکی ہے۔

چین اور بھارت نے 2017 میں بھارت، بھوٹان اور چین کی سرحد کے قریب بلندی پر واقعے علاقے ڈوکلام میں سینکڑوں فوجی تعینات کر دیے تھے۔

اس سے پہلے بھارت نے ہمالیہ کے علاقے میں چین کی جانب سے سڑک تعمیر کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ یہ معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی سالوں سے سنگین تعطل کا سبب چلا آ رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا