آئے دن چوریوں سے تنگ عمر رسیدہ خاتون نے ’چور‘ کو گولی مار دی

امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس نے 88 سالہ مے بوائس کو مبینہ طور پر ایک سیاہ فام شخص کو گولی مارنے پر گرفتار کر لیا۔

مبینہ چوروں پر فائرنگ کرنے والی مے بوائس(بشکریہ: این وائے پوسٹ)

امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس نے ایک 88 سالہ سفید فام خاتون مے بوائس کو مبینہ طور پر ایک سیاہ فام شخص کو گولی مارنے پر گرفتار کر لیا۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مے بوائس کو شبہ ہوا تھا کہ وہ شخص اُن کے سٹور سے شراب چوری کرنا چاہتا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سٹور پر آئے روزچوریوں سے تنگ آ چکی تھیں۔

اے پی کی جانب سے حاصل کیے گئے بیان حلفی کے مطابق گولی مارنے کا یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا۔

بیان حلفی کے مطابق دو افراد نیش ویل شہر میں مے بوائس کے مرفریس بورو روڈ نامی شراب کے سٹور میں داخل ہوئے، جب دونوں سٹور کے عقبی حصے کی طرف چلے گئے جہاں شراب رکھی تھی تو بوائس نے پستول نکال کر رجسٹر کے پاس رکھ لیا۔

بعد میں دونوں کاؤنٹر پر خاتون سے اس طرح پیش آئے، جس سے انہیں شبہ ہوا کہ وہ اُن کی شراب چرانے والے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان حلفی میں بوائس نے مزید کہا کہ ایک شخص نے، جس کی رامن فِشر کے نام سے شناخت ہوئی، شراب کی بوتلیں اٹھانی شروع کر دیں اور جب چوری کا شبہ ہونے پر وہ فِشر کے پاس گئیں تو انہوں نے اُن پر جھپٹا مارا جس سے انہوں نے یہ سمجھا کہ وہ انہیں گرانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ مڑے اور  باہر جانے کے راستے کی طرف دوڑ لگا دی۔

بوائس کا کہنا ہے کہ اس پر انہوں نے فِشر پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہوکر بوتلوں کے ڈھیر پر گر گئے۔ اسی اثنا میں  دوسرے شخص نے فشر کی مدد کی اور انہیں سٹور سے باہر لے گیا۔ بعد میں زخمی کو ہسپتال منتقل  کردیا گیا۔

ہسپتال میں فشر نے پولیس کو بتایا کہ وہ منشیات کی عادی ہیں اور واقعے کے وقت نشے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر بوائس کے سٹور سے شراب چوری کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

تاہم اگلے روز وہ اپنے بیان سے مُکر گئے اور کہا کہ وہ شراب کی قیمت ادا کرنا چاہتے تھے لیکن بوائس نے اُن کی کمر میں گولی مار دی۔

بوائس نے اخبار نیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں کہا کہ اُن کے سٹورکو کئی بار لوٹا جا چکا ہے اور منگل کو انہوں نے وہی کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا۔

'جب کئی سال تک لوگ آپ کے سٹور سے چوری کرکے آپ کو بےوقوف بناتے رہیں تو ایک دن آپ کی برداشت جواب دے جاتی ہے۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ