ممنوع فلموں کے 67 سالہ اداکار پہ ریپ اور زبردستی کے تین الزامات

جیریمی پر جو الزامات لگائے ان پر سزا کی صورت میں ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ 90 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے جو وہ ریاست کی جیل میں کاٹیں گے۔

(اے ایف پی)

امریکی پورن سٹار رون جیریمی پر پراسیکیوٹرز کے مطابق تین خواتین کو ریپ کرنے اور چوتھی پر جنسی حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ان الزامات کا تعلق 2014 کے الگ الگ مبینہ واقعات سے ہے جن میں پورن فلموں کے مشہور اداکار ملوث ہیں۔

 

ان کا اصل نام رونالڈ جیریمی ہیاٹ ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ایک بیان میں کہا: 'رونالڈ جیریمی ہیاٹ پر مقدمہ نمبر بی اے 488059 میں تین واقعات کے الزامات عائد کیے گئے جن میں سے ایک ریپ اور زبردستی سیکس اور ایک جنسی حملے سمیت تشدد کا ہے۔ '

'ان کے وارنٹ گرفتاری کے لیے کل (22 جون) کو درخواست دی گئی تھی۔'

سڑسٹھ سالہ جیریمی پر الزام ہے انہوں نے مئی 2014 کے دوران ویسٹ ہالی وڈ میں واقع ایک مکان میں ایک خاتون کا ریپ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

الگ الگ مواقع پر 2017 میں ویسٹ ہالی وڈ بار میں دو خواتین پر جنسی حملہ کیا اور 2019 میں ویسٹ ہالی وڈ کے اسی بارمیں ایک خاتون کو ریپ کیا۔

لاس اینجلس ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 2016 میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر پورن اداکار کے خلاف الزام عائد کرنے سے انکار بھی کر دیا تھا۔

جیریمی پر جو الزامات لگائے ان پر سزا کی صورت میں ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ 90 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے جو وہ ریاست کی جیل میں کاٹیں گے۔

اس وقت پراسیکیوٹرز نے 66 لاکھ ڈالرز کے مچلکوں پر ان کی ضمانت کی سفارش کی ہے۔

لاس اینجلس کی پولیس جیریمی کے خلاف مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جیریمی کو دنیا کا سب سے زیادہ مشہور مرد پورن سٹار قرار دیا گیا جو حیات ہیں۔ وہ بالغ افراد کے لیے مخصوص ہزاروں فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم