ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ہوم پلیٹ فارم سے سرٹیفیکیشن کا اعلان

اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت طلبا کو مشق کردہ نصاب روڈ میپ فراہم کرنے کے لئے ایک سرٹیفیکیشن پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے ۔

(ہائر ایجوکیشن کمشن)

پاکستان ہوم پلیٹ فارم سے سرٹیفیکیشن فراہم کرکے دنیا کے مؤثرممالک کی لیگ میں شامل ہوگیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور مائیکرو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق پہلے 2000 طالب علموں کو مفت سرٹیفکیٹ فراہم کئے جا ئیں گے۔

 مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی اعلی تعلیم کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے گذشتہ دہائی سے اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس شراکت میں ملک کی تمام سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت طلبا کو مشق کردہ نصاب روڈ میپ فراہم کرنے کے لئے ایک سرٹیفیکیشن پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے ۔ پروڈکٹیویٹی، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، اور آئی ٹی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

ایم ٹی اے (مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ)اور ایم او ایس مائیکروسافٹ آفس اسپیشلسٹ کے پیش کردہ سرٹیفیکیشن ان افراد کو اسناد فراہم کرتے ہیں جو ان کی مہارتوں کی توثیق کرنے اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 کووڈ 19 کے دوران گھر رہتے ہوئے طلبا باآسانی اپنی پسند کی ٹیکنالوجی کا انتخاب کرسکتے ہیں اپنے گھر سے ہی آن لائن امتحان بھی دے سکتے ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ کے مابین تعلقات پر کہاکہ پچھلے کچھ سالوں میں ہر صنعت میں ڈیجیٹل تبدیلی آگئی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ایچ ای سی اعلی تعلیم میں ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

کنٹری ایجوکیشن مائیکرو سافٹ پاکستان جبران جمشید کا کہنا تھا کہ 'آج کام کی جگہ میں بار بار ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں اور مسئلے کو حل کرنے کی حکمت عملیوں کے مطابق موافقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مائیکرو سافٹ سرٹیفیکیشن پروگرام میں آپ جس طرح کی مہارت سیکھ سکتے ہیں اس کی مدد سے آپ موجودہ اور ممکنہ کام نبٹا سکتے ہیں۔'

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس