دنیا کے مشکل ترین مقامات پر موجود گھر

کتاب 'ایجی آرکٹیکچر' ہمیں مدد دیتی ہے کہ ہم فطرت اور آرکیٹیکچر کو ان کی مشکل لیکن خوبصورت ترین شکل میں دیکھیں۔

کاسا ڈیل ایکنٹیلاڈو، سیلوبرینا، سپین (تصویر: جیسس گریناڈا)

دنیا بھر میں آرٹ اور سٹائل کا شاہکار کئی تعمیرات اور  گھر موجود ہیں، جنہیں دیکھ کر آرکٹیکچر کے فن کا اندازہ ہوتا ہے۔

اگاتا ٹورومانوف اور پیری ٹورومانوف کی مرتب کردہ کتاب 'ایجی آرکیٹیکچر' میں دنیا کے مشکل ترین مقامات پر موجود گھر دکھائے گئے ہیں۔

اس کتاب میں 60 کیس سٹڈیز میں سے پہاڑوں، ڈھلوانوں، بیابانوں، بارسلونا کے ایکس ہاؤس، ناروے کے دور دراز علاقوں اور گیرونا کے سن فلاور ہاؤس کو منتخب کیا گیا ہے۔

امریکی آرکیٹیکٹ فرینک لائڈ رائٹ نے ایک بار کہا تھا کہ 'فطرت کا مطالعہ کرو، فطرت سے محبت کرو اور فطرت کے قریب رہو۔ یہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔'

یہ کتاب ہمیں مدد دیتی ہے کہ ہم فطرت اور آرکیٹیکچر کو ان کی مشکل لیکن خوبصورت ترین شکل میں دیکھیں۔

اس کتاب میں سے منتخب کیے گئے چند ڈیزائن یہاں دیکھیے:

قیونشن ٹری ہاؤس، ژیاننگ کاؤنٹی، چین (تصویر: چین ہاؤ)


کیس ناریگوا ، میکسیکو (تصویر: ایف سی ایچ فوٹوگرافی)


یا ہاؤس، ہائگو صوبہ ، جاپان (تصویر: کین جی میسو ناگا)


ولا یسکارپا، لاگوس، پرتگال (تصویر: فرنینڈو گوئیرا)


سن فلاور ہاؤس، گیرونا (تصویر: سینڈرا پیری نیٹو)


ہیرافو، نیسیکو، ہوکائڈو، جاپان (تصویر: دی آرکٹیکیٹ)


سپین کے شہر ایلیکینٹ میں ایک پہاڑ پر گھر (تصویر: ڈیاگو اوپازو)


لا بونوکل، ایسٹرن ٹاؤن شپس کیوبیک، کینیڈا (تصویر: ایڈرین ولیمز)


کاسا ڈیل ایکنٹیلاڈو، سیلوبرینا، سپین (تصویر: جیسس گریناڈا)


کلف ہاؤس، نووا اسکاٹیا، کینیڈا (تصویر: گریگ رچرڈسن فوٹوگرافی)

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی