کرونا سے طوفان لارا تک: امریکی معیشت کا یو ٹرن

کرونا وبا کیا آئی امریکی عوام نے خریداری ہی چھوڑ دی لیکن پھر طوفان لارا نے صورتحال پلٹا دی۔

امریکہ میں لیک چارلس، لویزیانا میں بالوں کی ایک دوکان پر طوفان لارا کے بعد بکھرا ہوا سامان (اے ایف پی)

خدا نے کرم کیا اور سمندری طوفان 'لارا' نے اندازوں سے کم نقصان کیا۔ اندازوں کا کیا ہے، ان کے بارے میں حتمی کیسے ہوا جا سکتا ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کیا آئی امریکی عوام نے تو خریداری ہی چھوڑ دی۔ آمد ورفت آدھی، تیل کا بزنس فلاپ، پیٹرول پمپ سنسان۔ ہوم ڈپوز ویران، لوگوں نے اخراجات آدھے کر دیے۔ بچت کے لیے کھانا روز گھر میں پکانے لگے۔ تعمیرات ماند پڑ گئیں۔ مکانات کی مرمت اور تزئین و آرائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ ڈبے کی خوراک پڑے پڑے ایکسپائر ہونے لگی۔ اکثر لوگوں نے خشک خوراک کو منہ لگانا چھوڑ دیا۔

صرف چھ بڑی کارپوریشنز کے زیرِ ملکیت 90 فیصد امریکی میڈیا کے پاس کرونا کے علاوہ کوئی خبر نہ رہی، اشتہارات کم ہونے لگے، ریٹنگنز گرنے لگیں، دکانوں پر سیل کم ہونے لگی، ہارڈ بورڈ شیٹیں رکھے رکھے پرانی ہوتی رہیں اور کھپت کم ہونے کے باعث ہوم ڈپوز کا پرانا سٹاک نئے سامان کو جگہ نہ دے پایا۔

ایسے میں ایک خوفناک طوفان 'لارا' کا شور اٹھا، 'ہاروی' سے تباہ کن طوفان، کیٹیگری فور سے فائیو ہوتا طوفان۔ ہیوسٹن سے بیومانٹ اور بیومانٹ سے لویزیانا تک سب برباد کر دینے والی عفریت۔ 20 فٹ اونچی لہریں، 150 میل فی گھنٹہ سے تیز ہوائیں، سب کچھ ڈبو دینے والا سیلاب۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹی وی چینلز کی ریٹنگز کے ساتھ ایک دم اشیا کی کھپت بڑھ گئی۔ لوگوں نے ہوم ڈپوز کا رخ کیا۔ کھڑکیاں ہارڈ بورڈز سے ڈھک گئیں، دروازوں اور گزرگاہوں پر سینڈ بیگز لگ گئے۔ گاڑیوں کے ٹینک اور جنریٹر تیل سے لبا لب بھر گئے۔ یو پی ایس اور پاور بیک اپ دھڑا دھڑ بک گئے۔ شاہراہوں اور گزر گاہوں کے ریستوراں آباد ہوئے اور ویران گیس سٹیشنز کے بِکری خوب ہوئی۔

خشک اور ڈبہ بند خوراک کے شیلف خالی ہو گئے۔ پانی، جوس، سنیکس اور تیار خوراک ساری کھپ گئی۔ پرانے سٹاک نے خالی ہو کر نئے سٹاک کی جگہ بنائی۔ کمپنیز کو نئے آرڈرز ملے اور ٹیکساس کی بچتوں سے بند معیشت کا پہیہ کچھ تھوڑا بہت سرک گیا۔ طوفان کے اندازے کم ثابت ہوئے تو کیا ہوا کھپت کے تخمینے تو پورے ہوئے۔ احتیاط نہ کرتے تو اور کیا کرتے۔ ویلکم ٹو کارپوریٹ امریکہ۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ