چینی فضائیہ کی ویڈیو میں ہالی وڈ فلموں کے مناظر

اس ویڈیو میں ہالی وڈ کی کون سی فلموں کے ایکشن مناظر شامل ہیں اور چینی عوام اس ویڈیو پر کیا کہہ رہی ہے؟

چینی فضائیہ میں ہالی وڈ فلموں کے مناظر کی تصاویر (سوشل میڈیا)

چینی فضائیہ کی جنگی مہارت پر تیار کی جانے والی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا ہدف بن گئی جب صارفین نے نشاندہی کی کہ اس میں ہالی وڈ فلموں کے کچھ جنگی مناظر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے سوال اٹھایا کہ دنیا کی دوسری طاقت ور ترین فوج نے اپنی فضائیہ کی مہارت کو دکھانے کے لیے ہالی وڈ فلموں 'ٹرانسفارمز' اور 'دی راک' کے مناظر کو کیوں استعمال کیا؟

اس ویڈیو کو ویبو پر اب تک 47 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہ پروپیگنڈا ویڈیو چینی فضائیہ کے کلچر سینٹر نے تیار کی ہے اور اس میں درمیانے اور دور تک نشانہ بنانے والے ایچ سکس بمبار طیاروں کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں چینی فضائیہ کو ایک جزیرے پر قائم ہوائی اڈے پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ جزیرے پر موجود تنصیبات ڈیاگو گارشیا اور گوام پر موجود امریکی اڈے جیسی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چینی طیاروں کو ان تنصیبات پر کامیاب حملہ کرنے کے بعد واپس آتے بھی دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود یہ مناظر سوشل میڈیا پر صارفین کی عقابی نگاہوں سے نہ بچ سکے اور انہوں نے فوراً ان کی نشاندہی کر دی۔ تباہ کن میزائل کے حملے کے مناظر ہالی وڈ فلم 'ٹرانسفارمر :ریوینج آف دی فالن' سے جبکہ کچھ مناظر 'دی راک' اور 'ہرٹ لاکر' سے لیے گئے ہیں۔ ویبو پر بھی صارفین ان مناظر کے استعمال کرنے پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔

یاد رہے گذشتہ کچھ مہینوں سے امریکہ اور چین کے درمیان دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت، سمندری تنازعات، ہانگ کانگ اور تائیوان کے حوالے سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چین پہلے ہی دفاعی شعبے میں امریکہ سے آگے نکل چکا ہے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ چین ان دعوؤں کو مسترد کرتا آیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا