کرونا کے بعد عروسی ملبوسات کے ’جدید‘ انداز

پاکستان کے معروف ترین ڈیزائنر برینڈ  ’ایلان‘ نے گذشتہ اختتام ہفتہ ملبوسات کا ایک خصوصی شو منعقد کیا گیا۔

(تصاویر: ایلان)

پاکستان کے معروف ترین ڈیزائنر برینڈ  ’ایلان‘ نے گذشتہ اختتام ہفتہ ملبوسات کا ایک خصوصی شو منعقد کیا گیا۔

اس خصوصی فیشن شو میں منشا پاشا، عائشہ عمر، ثنا جاوید سمیت ملک کی معروف ماڈلز نے عروسی ملبوسات کے جدید انداز پیش کیے۔

کرونا کی عالمی وبا کے بعد  سے کراچی میں ہونے والا یہ پہلا بڑا شو تھا اگرچہ اس میں حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر محدود تعداد میں لوگ شریک تھے۔

ماڈلز نے بھی روایتی انداز میں کیٹ واک کی جگہ صرف لباس کی نمائش تک خود کو محدود رکھا۔

اس فیشن شو کی سٹائلنگ تابش خوجہ نے کی جبکہ میک اپ نبیلاز سیلون کی جانب سے کیا گیا تھا۔

منشا پاشا نے نارنجی و گلابی کے امتزاج سے بنی دلکش ساڑھی میں

 عائشہ عمر جدید تراش کی سبز ساڑھی میں

ثناء جاوید نقرئی رنگ کے دیدہ زیب عروسی لباس میں

 

 انوشے اشرف نے اس تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیے

عالمی شہرت یافتہ ماڈل مشک کلیم کا زرق برق انداز

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل