پاکستان کے مدثر گجر دنیا کے دراز قد کرکٹر بننے کے خواہش مند

سات فٹ چھ انچ قد کے مالک 23 سالہ مدثر گجر کا کہنا ہے کہ ’اگر مجھے آئی پی ایل کی جانب سے کوئی پیش کش کی گئی ہے تو پھر ویرات کوہلی، اے بی ڈویلیئرز، کرس گیل، جوز بٹلر یا گلین میکسویل جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔‘

مدثر گجر  لاہور کے رہائشی ہیں۔ (تصویر: مدثر گجر)

جب بھی ہم دراز قد فاسٹ بولرز کے بارے میں سوچتے ہیں تو سب سے پہلے پاکستان کے بائیں ہاتھ سے بولنگ کرانے والے محمد عرفان کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ 7 فٹ 1 انچ قد کے ساتھ محمد عرفان اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سب سے دراز قد کرکٹر تھے لیکن پاکستان کے پاس دنیا کو حیران کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے۔

سات فٹ چھ انچ قد کے مالک پاکستان کے ایک اور نوجوان کھلاڑی مدثر گجر دنیا کے سب سے زیادہ دراز قد کرکٹر بننے کے لیے پرعزم ہیں۔

23 سالہ مدثر گجر کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ ہیں۔ اگر وہ مستقبل قریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا پاتے ہیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر تاریخ کے سب سے دراز قد بولر بن سکتے ہیں۔

گلف نیوز سے گفتگو میں مدثر گجر نے کہا: ’میں ہمیشہ سے چاہتا ہوں کہ مجھے پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ بن کر اپنا پہلا ہدف حاصل کرنا ہوگا تاکہ میں دنیا کا سب سے زیادہ دراز قد کرکٹر بن سکوں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’اور اگر مجھے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی جانب سے کوئی پیش کش کی گئی ہے تو پھر مجھے ویرات کوہلی، اے بی ڈویلیئرز، کرس گیل، جوز بٹلر یا گلین میکسویل جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔‘

12 اکتوبر1997 کو لاہور میں پیدا ہونے والے اس پاکستانی نوجوان نے ہمیشہ اس مقصد کی ترجیح دی ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں ترین نمایاں ترین مقام حاصل کرے۔

آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد سے پاکستانی کھلاڑیوں پر دنیا کی اس مہنگی ترین لیگ کے دروازے بند ہیں لیکن 23 سالہ گجر کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا: ’پاکستان سپر لیگ بھارتی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کرتا اور آئی پی ایل پاکستان کے کھلاڑی لینے سے کتراتی ہے لیکن کون جانتا ہے کہ میں شاید بھارتی لیگ میں کھیلنے والا پہلا کھلاڑی بن جاؤں۔‘

کرونا کے باعث مدثر گجر مقامی کلب میں باسکٹ بال کھیل کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کراچی کی ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی نے اس نوجوان کے لیے ماڈلنگ کے شعبے میں کچھ پراجیکٹس حاصل کر لیے ہیں لیکن وہ ماڈلنگ کو اپنی حقیقی منزل نہیں سمجھتے۔

انہوں نے بتایا: ’میں لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں باقاعدہ ٹریننگ میں شریک تھا جہاں میرے کوچ عاطف میرے تربیتی شیڈول کی نگرانی کرتے تھے لیکن وبائی مرض کے بعد مجھے کسی نہ کسی طرح باسکٹ بال کھیلنا اور اپنے بڑے قد کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔‘

 

مدثر گجر کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا قد ہارمونل وجوہات کے باعث غیرمعمولی طور پر بڑھ گیا ہے لیکن وہ اپنے اونچے قد کو کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’حقیقت میں میرا لمبا قد ایک نعمت ہے کیونکہ اس سے میں تیزی سے دوڑ سکتا ہوں اور اس طرح میں تیزترین بالر بھی بن سکتا ہوں۔‘

’میں اپنے سکول اور پڑوس میں سب سے لمبا بچہ تھا۔ میرا قد دس سال کی عمر میں ہی چھ فٹ تک پہنچ چکا تھا جو ہائی سکول تک سات فٹ سے اوپر چلا گیا۔ میرے والدین میرے قد کے غیر معمولی بڑھنے سے پریشان تھے۔‘

مدثر کہتے ہیں:’مجھے سب سے پہلے پاکستان ٹیم میں شامل ہونا ہے۔ ایک بار جب ایسا ہو گیا تو پھر ہر ایک کو میری صلاحیت معلوم ہوجائے گی اور چیزیں آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہوجائیں گی۔‘

انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کے سب سے دراز قد کھلاڑی کون ہیں؟

محمد عرفان - پاکستان (7.1 فٹ)

بوائڈ رینکین - شمالی آئرلینڈ / انگلینڈ (6.7 فٹ)

بلی سٹینلائک ۔ آسٹریلیا (6.7 فٹ)

بروس ریڈ - آسٹریلیا (6.66 فٹ)

جوئیل گارنر۔ ویسٹ انڈیز (6.66 فٹ)

پیٹر جارج ۔ آسٹریلیا (6.66 فٹ)

کرٹلی امبروز - ویسٹ انڈیز (6.6 فٹ)

جیسن ہولڈر - ویسٹ انڈیز (6.6 فٹ)

سلیمان بین۔ ویسٹ انڈیز (6.6 فٹ)

ٹام موڈی - آسٹریلیا (6.52 فٹ)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ