نصاب میں سیرت کے مضامین شامل کریں گے: عمران خان

 اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو پیغمبر اسلام کی زندگی کے بارے میں بتانا ہے۔

(سکرین گریب)

 اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو پیغمبر اسلام کی زندگی کے بارے میں بتانا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آٹھویں نویں اور دسویں جماعت میں نبی کریم کی سیرت سے متعلق مضامین شامل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بڑی زندگی مغربی ممالک میں گزاری ہے، مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کہ ہماری نبی کریم سے کتنی عقیدت ہے، مغربی معاشرے میں وہ ادب نہیں جو ہمارے معاشرے میں ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ’ہمارے نوجوانوں کو بھی پوری طرح نبی اکرم کی شخصیت اور عظمت کا ادراک نہیں ہے اور میں خود اس عمر میں بھی ان کے بارے میں نئی چیزیں سیکھتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ مسلمان ہوں یا نہیں آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ جو کچھ نبی اکرم نے کیا وہ دنیا میں نہ کسی نے کیا نہ کرسکتا ہے، اور اس پر مغرب میں بھی کتابیں لکھی گئیں، دنیا کے سو بڑے انسانوں میں سب پہلا نمبر پیغمبر اسلام کو اس لیے دیا گیا کہ جو انہوں نے کیا وہ دنیا کی تاریخ کا حصہ ہے اور جتنا ہم ان کی زندگی کے بارے میں پڑھیں گے، ہمیں معلوم ہوگا کہ ان کا کتنا بڑا مقام تھا۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ایک فرمان ہے کہ آخری دنیا کے لیے ایسے تیار رہو جیسے ابھی مرنا ہے اور اِس دنیا میں ایسے رہو کہ جیسے ہزار سال زندہ رہنا ہے۔ اس کی گہرائی میں جائیں گے تو اندازہ ہوگا کہ آج دنیا کے متعدد مسئلے اسی وجہ سے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان