جیمز شو میں بلور کی زبردست مانگ

اسلام آباد میں غیر تراشیدہ اور نیم قیمتی پتھروں کی نمائش میں بلور، لاجورت اور موئے نجف کی مانگ۔

10

نمائش میں رکھا گیاخام شکل میں نیلا لاجورت۔

اسلام آباد میں غیر تراشیدہ اور نیم قیمتی پتھروں کی نمائش میں بلور، لاجورت اور موئے نجف کی مانگ زیادہ دیکھنے میں آرہی ہے۔

آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ ’جیمز اینڈ منرل شو‘ میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور شمالی علاقوں کے پہاڑوں میں پائے جانے والے پتھر خام حالت میں رکھے گئے ہیں۔

پچاس سے زیادہ سٹالوں پر لعل، بیروج، زبرجد، عقیق، ایکوا اور کنزیٹ کی کئی اقسام رکھی گئی ہیں۔

نمائش میں بلور کی مختلف اقسام بیچنے کے لیے رکھی گئی ہیں، جن میں آیوڈین کوارٹز، فیلڈین کوارٹز اور فیڈان کوارٹز سرفہرست ہیں۔

بلوچستان سے پتھروں کے تاجر محمد مصدق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ نمائش میں بلور کی بہت زیادہ مانگ ہے۔’ ایسی نمائشوں سے پتھروں کا کاروبار بڑھتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا: کیونکہ بلور کی بہت زیادہ اقسام ہیں اس لیے اس کے گاہک بھی زیادہ آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: جو تاجر بیرون ملک نہیں جا سکتے وہ غیر ملکی گاہکوں کو ایسی نمائشوں میں اپنا سامان بیچ سکتے ہیں۔

نمائش کے منتظمین توقع کر رہے ہیں کہ غیر ملکی خریدار بھی نمائش میں آئیں گے۔  تاہم نمائش کے پہلے روز کوئی غیر ملکی خریدار نظر نہیں آیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی