ڈگری، ڈگری ہوتی ہے: اسلم رئیسانی نئی ڈگری کی تلاش میں

ایم فِل کے 64 سالہ طالب علم نے تعلیمی ڈگری کے متعلق آئندہ متنازع بیانات سے گریز کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شگفتہ اور لطیف اندازِ گفتگو کی وجہ سے مقبول بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے تعلیمی ڈگری کے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

2010 میں کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی‘، اُس وقت وہ صوبے کے وزیرِاعلیٰ تھے اور اُنہیں اپنے بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف قوم سے معافی مانگی بلکہ آئندہ ایسی بات کرنے سے اجتناب کا بھی عندیہ دیا۔

فی الوقت 64 سالہ نواب اسلم رئیسانی بلوچستان یونیورسٹی میں زیرِتعلیم ہیں اور ایم فِل کی ڈگری حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اگلے مہینے ان کے مڈ ٹرم امتحانات ہونے والے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان