سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے جارج شلز کا انتقال

سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کے دست راست اور سابق وزیر خارجہ جارج شلز سو سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کے دست راست اور سابق وزیر خارجہ جارج شلز سو سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

جارج شلز اکنامکس کے پروفیسر تھے جنہوں نے تین امریکی صدور کے ساتھ کام کیا۔

انہیں روس کے خلاف سرد جنگ کے خاتمے کا معمار بھی مانا جاتا ہے۔

گذشتہ سال دسمبر میں اپنی سویں سالگرہ کے موقع پر ایک مضمون میں جارج شلز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طرز حکمرانی پر تنقید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’افراد کی طرح ممالک جیسے کہ امریکہ تب ہی کامیاب ہوسکتے ہیں اگر ان پر اعتماد کیا جاسکے۔‘

ان کے انتقال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ بطور صدر میں ان کی دانائی سے فائدہ نہیں اٹھا سکوں گا جیسا کہ مجھے پہلے آنے والوں نے کیا۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ