کیلی فورنیا: ریٹائرڈ مسلمان امریکی فوجی کا دہشت گرد منصوبہ ناکام

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرلانگ بیچ میں ریٹائرڈ مسلمان امریکی فوجی کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

تصویر: دی انڈپینڈنٹ

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرلانگ بیچ میں ریٹائرڈ مسلمان امریکی فوجی کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

حکام کے مطابق دہشت گردی کا ہدف سفید فام بالادستی کے حق میں نکالی گئی ریلی تھی۔

26 سالہ امریکی فوجی مارک ڈومنگوکا تعلق انفنٹری سے ہے۔

فوری طور پر گرفتارکر لیے جانے والے مارک ڈومنگو افغانستان میں لڑنے والی امریکی فوج میں شامل تھے۔

استغاثہ کے مطابق جب مذکورہ مسلمان امریکی فوجی کوگرفتارکیا گیا تو وہ ریلی میں دہشت گردی کے لیے بم نصب کرنے کے منصوبے کوحتمی شکل دے رہا تھا۔

ڈومنگوکوگذشتہ جمعے کوگرفتارکیا گیا۔ ان پرالزام ہے کہ وہ دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہیں۔

مذکورہ فوجی کے خلاف درج شکایت کے مطابق وہ مارچ سے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیارکی تیاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاکہ بڑے پیمانے پر قتل عام کیا جا سکے۔

عدالتی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مارک ڈومنگو نے ایک مخبرسے مختلف قسم کے حملوں کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ ان حملوں کا مقصد یہودیوں، گرجا گھروں اورپولیس افسروں کونشانہ بنانا تھا۔

ڈومنگونے مبینہ طورپریہ بھی کہا تھا کہ وہ گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی مسجد پرحملے کا بدلہ لینا چاہتے ہیں جس میں 50 افراد مارے گئے تھے۔

امریکی ایف بی آئی کے ایجنٹ تاشا کولیج  نے لاس اینجلس کی ایک عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈومنگونے دیسی ساخت کا ریموٹ کنٹرول بم تیارکرنے کے لیے مبینہ طورپرلوہے کے کیل اوردوسرا سامان خریدا۔

بیان حلفی کے مطابق مسلمان امریکی فوجی نے یہ بھی کہا تھا کہ پہلے دھماکے کا نقصان نہ ہونے کی صورت میں لانگ بیچ اورلاس اینجلس کی بندرگاہوں یا ریل گاڑی پربھی حملے کیے جائیں گے۔

سفید فام بالادستی کے حق میں نکالی جانے والی یہ ریلی بعد میں مذکورہ مقام سے نہیں نکالی جا سکی تھی بلکہ ان کی بجائے انہی کے مخالفین نے وہاں بڑے پیمانے پر سیفد فام بالا دستی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ