بھائی کی موت کے چند دن بعد ہی سالگرہ منائی، رندھیر کپور پر تنقید

اتوار کو کرینہ کپور، کرشمہ کپور، سیف علی خان اور رنبیر کپور سمیت خاندان کے دوسرے افراد کی تصاویر انٹرنیٹ پر اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں، جب وہ لوگ سالگرہ منانے رندھیر کپور کے گھر پہنچے۔

کرشمہ کپور(بائیں) اپنے  والد رندھیر کپور (دائیں) کی سالگرہ منانے کے لیے ان کے گھر پہنچنے پر۔تصاویر:  وکی  پیڈیا/زوم ٹی وی ویب سائٹ)

اپنے سگے بھائی راجیو کپور کی موت کے چند دن بعد ہی 74 ویں سالگرہ منانے والے بھارتی اداکار اور پروڈیوسر رندھیر کپور آج کل شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

بھارتی ویب سائٹس پر کپور خاندان کی بہت سی تصاویر گردش میں ہیں، جن میں کرینہ، کرشمہ اور رنبیر کپور سمیت مختلف اداکاروں کو اپنی گاڑیوں میں سالگرہ منانے رندھیر کپور کے گھر پہنچتے اور تفریحی سرگرمیوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور منگل نو فروری 2021 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔

جس کے بعد اتوار (14 فروری) کو کرینہ کپور، کرشمہ کپور، سیف علی خان اور رنبیر کپور سمیت خاندان کے دوسرے افراد کی تصاویر انٹرنیٹ پر اس وقت پھیلنا شروع ہو گئیں جب وہ لوگ سالگرہ منانے رندھیر کپور کے گھر پہنچے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ ’یہ خالصتاً ایک نجی تقریب تھی اور اس میں کوئی ہلا گلا نہیں کیا گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اداکارہ کرشمہ اور کرینہ کے والد رندھیر کپور نے مزید کہا کہ ’میں اپنے چھوٹے بھائی راجیو کی کمی شدت سے محسوس کر رہا ہوں، وہ پچھلے ہفتے دل کے دورے کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ ہمیں ابھی اس صدمے سے نکلنا ہے۔‘

2020 میں کپور خاندان کو کئی صدمات کا سامنا رہا ہے جن میں رندھیر کے بھائی رشی کپور اور بہن ریتو نندا کی اموات شامل ہیں اور اب رواں برس ان کے چھوٹے بھائی بھی چل بسے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلے تین برس میں والدہ سمیت دو بھائیوں اور ایک بہن کے گزر جانے کے بعد میں بالکل تنہا محسوس کرتا ہوں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم