پی ایس ایل 6: ’آؤ اب ڈانٹو سٹین کو‘

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ایک اور سنسنی خیز میچ کا دیکھنے کو ملا جہاں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

(تصویر: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ایک اور سنسنی خیز میچ کا دیکھنے کو ملا جہاں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے لیے یہ اتنا بھی آسان نہیں تھا کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایک بڑا سکور بورڈ پر تھا اور اس کے تعاقب میں زلمی کی ابتدائی دو وکٹیں جلد ہی گر گئی تھیں۔

تاہم بعد میں دو نوجوان بلے بازوں حیدر علی اور ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ اور کپتان وہاب رہاض کی شاندار ہٹنگ نے پشاور زلمی کو چار گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرنے میں مدد دی۔

ایک مرتبہ پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی ساتھ ہی ایک بار پھر سے میدان میں سرفراز احمد اپنے بولرز اور فیلڈرز پر برستے رہے۔

ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ سرفراز احمد ہر گیند پر وکٹ کی امید لگائے میدان میں اترے تھے۔

خیر میچ تو آپ سب نے ہی دیکھا ہوگا کیوں نہ یہاں تھوڑی بات سوشل میڈیا پر اسی میچ کے حوالے سے تبصروں پر کر لی جائے۔

ویسے تو میچ شروع ہوتے ہی ٹوئٹر پر پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹرینڈ کرنے لگا تھا مگر ساتھ ساتھ حیدر علی، ردرفورڈ، شینواری اور ڈیل سٹین بھی ٹرینڈ کرنے۔

بہت سے صارفین تو یہ کہتے دکھائی دیے کہ سرفراز ’غیرملکی بولرز کو کچھ نہیں کہتے اور مقامی بولرز پر ہی غصہ نکال رہے ہیں۔‘

کراچی کوئن نامی صارف نے لکھا: ’ہمت ہے تو آؤ ڈانٹو سٹین کو اب سرفو (سرفراز)۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’سرفراز احمد کی اوور ایکٹنگ کے نمبر کاٹے جائیں۔‘

ایسا نہیں کہ تمام صارفین سرفراز کے خلاف ہی تھے بلکہ ان کے حق میں بھی بعض صارفین نے لکھا کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہاڑ جیسے سکور میں سرفراز کا اہم کردار تھا۔

ان کی اننگز کو نظر میں رکھتے ہوئے ایک صارف نہیں لکھا: ’سچ کہوں تو مجھے سرفراز احمد کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے، انہوں نے (سرفراز) بہت محنت کی مگر قسمت ان کے ساتھ نہیں تھی۔ کپتان آپ مضبوظ رہیں آپ کا وقت ائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرفراز کے علاوہ کوئٹہ ٹیم کے حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ٹیم کوئٹہ کسی کالے جادو کرنے والی باجی کے زیر اثر ہے۔‘

دوسری جانب پشاور زلمی کی زبردست کارکردگی پر شائقین کی جانب سے ٹوئٹر پر جشن بھی منایا جا رہا ہے۔

ان شائقین کی جانب سے جن کھلاڑیوں کی بات کی جا رہی ہے ان میں حیدر علی جنہوں نے نصف سنچری سکور کی، رودرفورڈ جنہوں نے ایک مشکل وقت میں عمدہ اننگز کھیلی اور چار چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، لیکن سب سے زیادہ وہاب ریاض کے بارے میں بات کی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے ایک تو پہلے بولنگ کرتے ہوئے خوب رنز تو مگر آخر میں ڈیل سٹین جیسے بولر کو لگاتار دو بڑے (102 میٹر اور 98 میٹر) چھکے لگا کر میچ تقریباً ختم ہی کر دیا تھا۔

ان کے بارے میں عماد حمید نامی صارف نے لکھا ’واہ واہ وہاب۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ