بھارت نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: فائنل اب لارڈز میں نہیں ہو گا

اس افتتاحی چیمپیئن شپ کا فائنل میچ لارڈز میں کھیلا جانا تھا  جسے لندن میں 'کرکٹ کا گھر'مانا جاتا ہے۔

(اے ایف پی)

بھارت میں کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ کرونا (کورونا) وائر س کی وبا کی وجہ سے بھارت اورنیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل لارڈز سے ساؤتھ ہیمپٹن منتقل کر دیا گیا ہے۔

افتتاحی چیمپیئن شپ کا فائنل میچ لارڈز میں کھیلا جانا تھا  جسے لند ن میں 'کرکٹ کا گھر'مانا جاتا ہے لیکن گنگولی نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ ساؤتھ ہیمپن کے سٹیڈیم ایجیئس بول کو ترجیح دی گئی کیونکہ اس کے اندر ہی ہوٹل بنا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ابھی تک فائنل کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے صدر نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا 'میں ساؤتھ ہیمپٹن میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کووڈ 19کی وجہ سے میچ کی منتقلی کا فیصلہ بہت پہلے ہو گیا تھا کیونکہ ساؤتھ ہیمپٹن میں ہوٹل سٹیڈیم کے بہت قریب ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں کھیلوں کی بحالی کے بعد کرونا کی وجہ سے بہت سے میچ ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے۔ انگلینڈ نے بائیوسیکیورایبل ببل میں تمام ہوم سیریز کے تمام ٹیسٹ میچ ساؤتھ ہیمپٹن اور مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے ۔یہاں بھی ہوٹل کی سہولت موجود ہے۔

ابتدائی طور پر ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا آغاز 2019 میں ہوا تھا لیکن گذشتہ سال کرونا وائرس کی وبا کے بعد اس میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ وبا کی وجہ سے کئی دورے منسوخ کر دیے گئے۔بھارت نے گذشتہ ہفتے انگلینڈ کو 3-1 سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ