مسجد الحرام میں دہشت گرد تنظیموں کے نعرے لگانے والا شخص گرفتار

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حرم سکیورٹی فورس نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(ویڈیو گریب)

سعودی حکام نے مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک مسلح شخص کو دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہےکہ حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 منگل کو ایک شخص کو مسجدالحرام کی پہلی منزل پر عصر کے بعد گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ تیزدار آلے سے مسلح تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ واقعے نماز عصر کے بعد پیش آیا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حرم سکیورٹی فورس نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس شخص کی شناخت ابھی سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل سال 2017 میں سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں اسلام کے اس مقدس ترین مقام مسجد الحرام پر ایک دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔

اس وقت سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک عمارت میں موجود ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اس وقت اڑا لیا جب سکیورٹی اہلکاروں نے اس کی عمارت کو گھیرے میں لیا۔

دھماکے کے بعد عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا اور 11 افراد زخمی ہوئے جن میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا