عرب نیوز سعودی کرکٹ فیڈریشن کا آفیشل میڈیا پارٹنر منتخب

عرب نیوز اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے درمیان پارٹنرشپ کا دائرہ عرب نیوز پاکستان تک پھیلایا جائے گا۔ عرب نیوز پاکستان ایڈیشن کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔

سعودی عرب کے انگریزی زبان کے ممتاز اخبار عرب نیوزکو سعودی کرکٹ فیڈریشن نے ملک کی قومی کرکٹ ٹیم کے آفیشل میڈیا پارٹنر کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اس پارٹنرشپ کے تحت اخبارمقامی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے مقابلوں کو زیادہ زیادہ کوریج دے گا تا کہ سعودی شہریوں اورغیرملکیوں میں کھیلوں،ان سے متعلق سرگرمیوں اور صحت مند رجحان کو فروغ دیا جا سکے۔

سعودی عرب کی کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل  آل سعود کا کہنا ہے کہ ’ہمیں عرب نیوز کے ساتھ تعاون کا اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے جوسعودی عرب میں انگریزی بولنے والوں کے لیے 1975 میں ایک سرکردہ اخبار کے طور پر قائم ہوا۔‘

’عرب نیوز کی ڈیجیٹل میڈیا میں کامیابی سے تبدیلی اورحالیہ برسوں میں اس کے دائرے کی عالمی سطح پر توسیع کے پیش نظرہمیں یقین ہے کہ وہ سعودی عرب میں کرکٹ کوعالمی سطح پرپیش کرے گا۔‘

شہزادہ سعود بن مشعل  آل سعود نے مزید کہا کہ کرکٹ بذات خود سعودی عرب کے لیے نیا کھیل نہیں ہے۔ ویژن 2030 اورکوالٹی آف لائف پروگرام کے تحت کرکٹ فیڈریشن کو اعلیٰ سطح پر ملنے والی سرکاری معاونت کی بدولت شائقئن کرکٹ کے کو کھیل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بحالی اور ان میں مؤثر سرمایہ کاری دیکھنے کو ملے گی۔

عرب نیوز کے ایڈیٹرانچیف فیصل جے عباس نے اخبار اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے درمیان پارٹنرشپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ایک بین الاقوامی کھیل ہے جس کی تاریخی اعتبار سے سعودی عرب اور اخبار کے قارئین میں جڑیں گہری ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم شہزادہ سعود اورکرکٹ فیڈریشن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنے میڈیا پارٹنر کے طور پر منتخب کیا۔ یہ عرب نیوز کے لیے ایک حقیقی اعزاز کی بات ہے کہ اس کا نام سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم کی  جرسی پر لکھا ہو۔ اس پارٹنرشپ کی کے ذریعے ہم اس عظیم کھیل کی کوریج کا دائرہ وسیع کریں گے اوراسے قارئین کی نسل میں متعارف کروائیں گے۔ کرکٹ فیڈریشن کے بڑے منصوبوں کو نمایاں کریں گے۔‘

عرب نیوز اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے درمیان پارٹنرشپ کا دائرہ عرب نیوز پاکستان تک پھیلایا جائے گا۔ عرب نیوز پاکستان ایڈیشن کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔

کرکٹ پاکستان میں بہت مقبول کھیل ہے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن 2020 میں قائم کی گئی تھی جب کہ سعودی کرکٹ ٹیم 2003 میں انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی افیلیئٹ اور 2016 میں ایسوسی ایٹ رکن بنی۔ سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم نے 2004 میں ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹرافی میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ 50 کا ٹورنامنٹ تھا۔ اس کے بعد ٹیم نے اے سی سی کے دوسرے ون ڈے میچوں میں شرکت کی۔

فروری میں سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ 2021 شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں سات ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

دارالحکومت ریاض،دمام، جبیل،جدہ، مدینہ، یانبو، تبوک،ابہا،جزان، قسیم اور نجران کے 11 شہروں میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مقامی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرنے والی 369 ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا