ٹی وی دیکھنے پر معمولی لڑائی، ماں نے تین سالہ بیٹی کو مار ڈالا

بھارت میں ایک ماں نے ٹی وی چینل بدلنے پر والد کا ساتھ دینے والی اپنی اکلوتی تین سالہ بیٹی کا گلا گھونٹ دیا۔

(پکسا بے)

بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں ایک تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر اس کی ماں نے اس وقت موت کے گھاٹ اتار دیا جب اس نے ٹی وی چینل بدلنے پر ہونے والی لڑائی میں اپنے والد کا ساتھ دیا۔

26 سالہ خاتون سدھا نے، جن کا دوسرا نام میڈیا کو جاری نہیں کیا گیا، پولیس کو بتایا کہ ان کو اپنی اکلوتی بیٹی سے اس لیے چڑ ہو گئی تھی کیوں کہ وہ اپنے والد سے زیادہ محبت کرتی تھی اور ہمیشہ اس کا ساتھ دیتی تھی۔

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت کے علاقے ملیتھا ہالی سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا روزانہ کی اجرت پر کام کرتا ہے اور منگل کو ٹی وی پر اپنے اپنے پسند کے پروگرام دیکھنے پر ان کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا۔

دوپہر کے وقت جب خاتون کے شوہر ایرانا کام سے گھر واپس آئے تو ان کی بیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھی۔ ایرانا نے نیوز دیکھنے کے لیے چینل تبدیل کیا تو سدھا بھڑک اٹھیں۔

دونوں نے بحث و تکرار ہوئی اور خاتون نے اپنے شوہر سے کہا کہ اگر انہیں ٹی وی ہی دیکھنا ہے تو وہ گھر واپس نہ آیا کریں۔ اس پر ان کی بیٹی نے مداخلت کی اور اپنے والد کی طرف داری کرتے ہوئے ماں کو خاموش رہنے کا کہا۔

مغربی بنگلور کے پولیس ڈپٹی کمشنر سنجو ایم پاٹیل نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اس رات خاتون اپنا ہوش کھو بیٹھی اور بیٹی کا قتل کردیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس رات مبینہ طور پر وہ اپنی بیٹی کو قریبی علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں لے گئی اور وہاں اس کا گلا گھونٹ ڈالا۔

بدھ کو یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لوگوں نے بچی کی لاش دیکھی اور والدین کو طلب کیا گیا تاکہ وہ لاش کی شناخت کرسکیں۔

جوڑا اپنی اکلوتی اولاد کی لاش دیکھ کر رو پڑا اور تب ہی ماں نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنی بچی کو مار ڈالا کیونکہ وہ اس سے ناراض تھیں۔

اس سے قبل خاتون نے کہانی گھڑی تھی کہ ان کی بیٹی اس لاپتہ ہوگئی جب وہ گلی سے کچھ کھانے باہر گئی تھی۔ اعتراف کے بعد سدھا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا