کیا پیرو کی ’بابرکت بیٹی‘ صدر بن پائیں گی؟

کیکو فوجیموری نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ اگر وہ جیت جاتی ہیں تو اپنے والد کو صدارتی معافی دے دیں گی۔

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کے سابق صدر البرٹو کی صاحب زادی اور سیاسی خاندان فوجیموری کی وارث 45 سالہ کیکو فوجیموری صدارتی انتخابات کے آخری مرحلے (رن آف) میں پہنچ چکی ہیں۔

تیسری بار صدارت کی کرسی کے لیے جدوجہد کرنے والی فوجیموری کو ایک رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ رکاوٹ ان کے خلاف بدعنوانی کا ایک مقدمہ ہے۔

پیرو کے استغاثہ نے دائیں بازو کی مقبول رہنما پر 2011 اور 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران فنڈنگ کے لیے برازیل کی تعمیراتی کمپنی اوڈبریچٹ سے رقم لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ فوجیموری کے لیے 30 سال اور 10 ماہ قید کی سزا کا مطالبہ کریں گے۔

سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی رہنما نے ہمیشہ ان الزامات سے انکار کیا ہے، لیکن انہیں مقدمے سے قبل پری ٹرائل قید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور گذشتہ سال مئی میں انہیں رہائی ملی تھی۔

اگر وہ صدارتی انتخابات کا یہ آخری مرحلہ جیت جاتی ہیں تو پیرو کے قانون کے تحت دورِ صدارت کے دوران ان کے خلاف الزامات معطل کردیئے جائیں گے۔

فوجیموری ’پاپولر فورس‘ نامی جماعت کی قیادت کر رہی ہیں۔ یہ جماعت سماجی قدامت پسند پاپولزم اور نیو لبرل کیپیٹلزم کو ایک ساتھ لے کر چلی ہے لیکن 2016 سے لے کر 2020 تک اپوزیشن میں رہنے والی اس جماعت نے اس دوان قانون سازی کے لیے ہونے والے تمام انتخابات میں شکست کھائی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کیکو فوجیموری، جن کے پہلے نام کا مطلب جاپانی زبان میں ’بابرکت بیٹی‘ ہے، نے اپنی آدھی زندگی سیاست میں گزار دی ہے۔ ایسا ان کے بقول ابتدا میں ان کی مرضی کے خلاف تھا۔

1994 میں جب وہ 19 سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہو گئی، جس کے بعد وہ ملک کی عبوری خاتون اول بنیں۔ سیاسی طاقت کے حصول کے لیے ہونے والی اس لڑائی میں انہوں نے اپنے بھائی سے تعلقات ختم کر دیے تھے۔

ان کے والد البرٹو کو اپنے دورہ صدارت میں کساد بازاری اور دہشت گردی جیسے مسائل سے لڑنا پڑا، تاہم انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے وہ اب بھی جیل میں قید ہیں۔

کیکو فوجیموری نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ اگر وہ جیت جاتی ہیں تو اپنے والد کو صدارتی معافی دے دیں گی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فوجیموری نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ’پیرو کے عوام کو موت اور بھوک سے بھی بچانا چاہتی ہیں۔‘

وہ اسقاط حمل اور ہم جنس پرستوں کی شادی کے بارے میں بھی سخت موقف رکھتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین