یونس خان بیٹنگ کوچ نہیں رہے

پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یونس خان کو گذشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

یونس خان کو گذشتہ سال نومبر میں دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختصر دورانیے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کے لیے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

لہٰذا، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا سکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے۔ اس دوران  تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی، جہاں 24 اگست تک پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ