خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازیں: پی آئی اے

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے نے فوری طور پر پروازوں کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق بحرین کے لیے ائیر بس جہازوں کی جگہ بوئنگ 777 متبادل پرواز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(اے ایف پی)
 

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے نے فوری طور پر پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
سی ای او پی ائی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر خلیجی ممالک پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 
آج، بروز جمعہ کیے گئے اعلان میں پی آئی اے کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائنز کی جانب سے آخری وقت پر پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس چکے ہیں۔
پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات کے تحت دوحہ سے پاکستان کے لیے چار بوئنگ 777 پروازیں روانہ کی جائیں گی، نشستوں کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے مزید دو پروازیں اگلے ایک دو روز تک لگائی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی آئی اے کے مطابق بحرین کے لیے ائیر بس جہازوں کی جگہ بوئنگ 777 متبادل پرواز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ای او پی ائی اے کے مطابق ’خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی ضرورت کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جتنی تعداد میں پروازوں کی ضرورت پڑی، لگا دی جائیں گی۔‘
جمعہ کو سامنے آنے والے بیان میں سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ’غیر ملکی ائیرلائنز کے برعکس ہم اپنے ہم وطنوں کو دیار غیر میں بےیارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔‘
 

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان