ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سمتھ، کمنز اور وارنر کی آسٹریلیا میں واپسی

حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ناقص پرفارمنس دکھانے والے آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

29 نومبر، 2020 کو سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کے خلاف سینچری سکور کرنے کے بعد آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا ایک انداز (روئٹرز)

سٹیو سمتھ، پیٹ کمنز اور ڈیوڈ وارنر سمیت سات اعلیٰ کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم اکتوبر میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے۔

آسٹریلیا نے جمعرات کو 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں سپن اور تیز بولرز سمیت جارحانہ شاٹ کھیلنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔

سکواڈ میں نئے کھلاڑی جوش انگلس بھی ہیں، جو اس سے قبل آسٹریلیا کے لیے کسی فارمیٹ میں نہیں کھیلے۔ انہیں وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کے بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے 50 اوورز فارمیٹ میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹس پر غلبہ حاصل کر رکھا ہے۔

ٹیم پانچ ٹائٹل جیت چکی ہے اور 12 ایڈیشنز میں دو مرتبہ رنر اپ رہی لیکن اس نے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا۔ 

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اس کی حالیہ فارم ناقص رہی ہے اور رواں ماہ اسے بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے۔

تاہم آل راؤنڈرز گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس اور پیس بولرز پیٹ کمنز، کین رچرڈسن اور ٹاپ آرڈر بلے باز وارنر اور سمتھ لائن اپ میں مزید فائر پاور شامل کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے بنگلہ دیش سیریز میں نہیں کھیل سکے مگر توقع ہے کہ وہ عالمی ٹورنامنٹ کے لیے وقت پر ٹھیک ہو جائیں گے۔

آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا: ’ہمیں یقین ہے کہ یہ سکواڈ اتنی صلاحیت رکھتا ہے کہ یہ ایک مسابقتی ٹورنامنٹ ہو گا۔‘

ان کا کہنا تھا ٹیم میں دنیا کے بہترین تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں اور اتنی صلاحیت ہے کہ وہ سیریز میں دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا سامنا کر سکے۔

16 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 کتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔

آسٹریلیا کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ