کوئٹہ میں فائرنگ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار کھیتران کا بیٹا زخمی 

کوئٹہ میں زمین کے لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ایدھی ایمرجنسی سینٹر کوئٹہ کے مطابق  واقعے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں(اے ایف پی)

کوئٹہ میں پیر کو فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے بیٹے میجر طاہر شاہ کھیتران بھی شامل ہیں۔ 

اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب الحق کے مطابق میجر طاہر کو طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ انہیں دو گولیاں لگی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے لین دین کے تنازعے پر ہوا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ میجر طاہر نے نواں کلی میں ایک زمین کا سودا کیا تھا۔ آج وہ زمین کے مالک کو جناح ٹاؤن میں پیسے دینے گئے تھے جہاں تنازع کھڑا اور فریقین کے محافظوں نے فائرنگ کردی۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ 

ایدھی ایمرجنسی سینٹر کوئٹہ کے انچارج محب نے بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ایک زخمی کو سی ایم ایچ پہنچایا گیا ہے۔ 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان