شدید گرمی سے تنگ بچے سے لے کر انڈونیشا کے پھٹتے آتش فشاں اور کارگی کتیوں کی دوڑ تک، دیکھیے دنیا بھر سے اکٹھی کی گئی گذشتہ ہفتے کی تصاویر اس گیلری میں۔
عالمی ہفتہ: گرمی اور آتش فشاں
دنیا بھر سے اکٹھی کی گئی گذشتہ ہفتے کی تصاویر۔
- 
                            1/8کیلفورنیا کے ایک ریس ٹریک پر جنوبی کیلفورنیا ’کارگی نیشنلز‘ چیمپین شپ کے دوران 26 مئی 2019 کو منعقد ہونے والی کارگی کتوں کی دوڑ کا ایک منظر (اے ایف پی) 
- 
                            2/8پاپائے روم مسیحی موٹرسائیکل گروپ کے ہارلی ڈیوڈسن موٹر سائیکل کے ساتھ 29 مئی 2019 کو ہفتہ وار عوامی رابطے کے سلسلے میں ویٹکن کے سینٹ پیٹرز سکوئر میں کھڑے ہیں (اے ایف پی) 
- 
                            3/8انڈونیشیا کے بالی جزیرے میں ماونٹ اگونگ کے 31 مئی 2019 کے پھٹنے کا ایک منظر (اے ایف پی) 
- 
                            4/8بھارت، اسرائیل اور امریکی قومی پرچموں کو 31 مئی کو یوم القدس کے موقع پر پشاور میں نذر آتش کیا گیا (روئٹرز) 
- 
                            5/8مارچ 2019 میں تیانمن مدرز کی بنائی گئی یہ تصویر 29 مئی 2019 کو جاری کی گئی۔ یہ وہ مائیں ہیں جنہوں نے ان رشتہ داروں کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں جو 4 جون 1989 میں بیجنگ میں جمہوریت کے حامیوں کے خلاف کارروائی میں مارے گئے تھے۔ (اے ایف پی/تیانمن مدرز بذریعہ ہومن رائٹس ان چائنہ) 
- 
                            6/8مناگوا شہر میں نیکراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا کے خلاف مظاہروں میں مارے جانے والے بچوں کی یاد میں 30 مئی 2019 کو ’مدرز آف اپریل یا اپریل کی مائیں‘ تنظیم میں شامل حکومت مخالف کارکنوں نے احتجاج کیا (اے ایف پی) 
- 
                            7/8ایک بھارتی لڑکا مرینہ بیچ، چینائی میں گرمی سے بچنے کی خاطر پانی کے فوارے سے اٹھکیلیاں کرتے ہوئے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران جنوبی ایشیا بشمول پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا (اے ایف پی) 
- 
                            8/828 مئی 2019 کو فضا سے لی گئی تصویر میں خود سے پیدا کی گئی توانائی سے چلنے والی کشتی ’انرجی آبزرور‘ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے ساحل کے قریب سے گزرتے ہوئے۔ یہ کشتی دنیا بھر کا چکر چھ سالوں میں لگا رہی ہے جس دوران یہ 50 ممالک جائے گی۔ اس کا مقصد توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنا ہے (اے ایف پی) 
 
             
                   
           
                     
                     
                     
                     
	             
	             
	             
	             
	             
                     
                     
                     
                    