اکیلی رہنے والی خواتین حفاظت کے لیے کیا کریں؟

ایک خاتون نے ان حفاظتی اقدامات کے بارے میں لکھا کہ 'حقیقت یہ ہے کہ ہمیں خواتین کی حیثیت سے اس بارے میں سوچنا بہت خوفناک اور افسوسناک ہے۔‘

بہت سے لوگوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ مردوں کے کام کے بوٹوں کا ایک جوڑا اپنے دروازے کے باہر رکھیں(اے ایف پی)

ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے فرنیچر کی خریداری کے لیے کسی اجنبی مرد سے ملنے سے پہلے اپنے اپارٹمنٹ کو اس طرح ظاہر کرنے کے لیے تیار کیا جیسے اس کے ساتھ ان کا مرد دوست بھی رہتا ہے۔

سلکن کے نام سے ٹک ٹاک پر جانی جانے والی صارف خاتون نے رواں ماہ کے اوائل میں اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اس عمل کو شیئر کیا ہے جس میں اسے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے اپارٹمنٹ میں مردوں کے جوتے جیسی اشیا رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون نے ویڈیو کا کیپشن دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس ایک اجنبی (مرد) فیس بک مارکیٹ پلیس سے کافی ٹیبل لے کر آ رہا ہے لہذا مجھے ایسا نظر آنے کی ضرورت ہے جیسے میں اکیلی نہیں رہتی۔‘

کلپ میں، وہ خاتون حفاظت کے لیے اپنے گھر میں تبدیلیاں لاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں، جن میں اس نے دروازے کے سامنے دالان میں مردوں کے جوتوں کی ایک جوڑی رکھنے، اور ایک ویڈیو بعنوان: ’بوائے فرینڈ رول پلے گہری آواز حاسد بوائے فرینڈ‘ بیڈروم سے ادا کرنے کے لیے رکھنا شامل ہیں۔

اس خاتون نے مردوں کی ہوڈی بھی اپنے اپارٹمنٹ میں رکھی، جسے اس نے ایک حکمت عملی کے تحت صوفے پر چھوڑ دیا، کچھ باکسنگ لوازمات، اور ایک سکیٹ بورڈ، جسے اس نے سامنے کے دروازے کے پاس رکھ دیا۔

اس کے بعد اس ویڈیو کو 2.5 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ناظرین نے نوٹ کیا ہے کہ یہ سوچ مفید ہے جبکہ اس کے حقائق کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ خواتین کو اکیلے رہتے وقت اس حربے پر انحصار کیوں کرنا پڑتا ہے۔

ایک ناظر نے لکھا کہ یہ حقیقت کہ ہمیں خواتین کی حیثیت سے اس بارے میں اس طرح سوچنا ہے بہت خوفناک اور افسوسناک ہے۔ ایک دوسرے نے کہا: ’اسے جنونی کہنے والے تبصرے وہی ہیں جو متاثرہ عورت کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں اگر اس کے ساتھ کچھ ہوا۔‘

کسی اور نے مزید لکھا کہ ایک عورت کی حیثیت سے اکیلے رہنا خوفناک ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ویڈیو نے اکیلے رہنے والے دیگر ناظرین کو احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنی تجاویز شیئر کرنے پر بھی مجبور کیا۔ بہت سے لوگوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ مردوں کے کام کے بوٹوں کا ایک جوڑا اپنے دروازے کے باہر رکھیں۔

ایک خاتون نے لکھا کہ ’پرانے مردانہ بوٹوں کا ایک جوڑا حاصل کریں جن پر گندگی لگی ہو اور انہیں اپنے اپارٹمنٹ کے دروازے کے باہر رکھ دیں۔‘

اگرچہ بہت سے ناظرین اس خاتون کے حفاظتی اقدامات کے حامی تھے لیکن دوسروں نے سوال اٹھایا کہ وہ فرنیچر کی خریداری کے لیے عوامی جگہ پر اس فرد سے کیوں نہیں ملیں۔ ٹک ٹاک صارف نے تبصروں میں وضاحت کی کہ میز ان کے لیے بہت بھاری تھی کہ وہ خود کو لے نہیں جا سکتی تھیں۔

تاہم ایک فالو اپ ویڈیو میں خاتون نے نوٹ کیا کہ کسی دوست کے ساتھ یا پولیس سٹیشن کی پارکنگ میں عوامی جگہ پر ملنے کی رہنمائی ’ٹھوس مشورہ‘ تھی، اس سے پہلے کہ وہ اپنی خریدی ہوئی میز شو کے لیے دکھائے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی گھر