سلمان خان ریاض سیزن میں شرکت کریں گے

سعودی رائل کورٹ ایڈوائزر ترکی آل شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فنکار10 دسمبر کو ریاض سیزن میں شرکت کریں گے، ٹکٹیں جلد دستیاب ہوں گی۔

ٹوئٹر پر صارفین کا ردعمل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سلمان خان کی شرکت کے اعلان کے بعد ان کے مداح بالی وڈ اداکار کی لائیو پرفارمنس دیکھنے کیلئے کافی پرجوش ہیں (تصویر: ٹوئٹر اکاؤنٹ ،  ترکی آل شیخ)

معروف بالی وڈ اداکار سلمان خان سعودی عرب کے ریاض سیزن2021 میں شرکت کریں گے۔

سعودی رائل کورٹ ایڈوائزر ترکی آل شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فنکار10 دسمبر کو ریاض سیزن میں شرکت کریں گے، ٹکٹیں جلد دستیاب ہوں گی۔

ترکی آل شیخ نے سلمان خان کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا ہے جس پر ان کے وزٹ کی تاریخ درج ہے۔

سلمان خان نے بھی ان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ’دبنگ! میں 10 دسمبر کو ریاض سیزن میں آپ سب کو دیکھنے کے لیے پر جوش ہوں۔‘

ان کی ٹویٹ کو دو ہزار سے زائد بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے اور سینکٹروں ٹوئٹر صارفین نے اس پر اپنے تبصرے بھی کیے ہیں۔

ٹوئٹر پر صارفین کا ردعمل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سلمان خان کی شرکت کے اعلان کے بعد ان کے مداح بالی وڈ اداکار کی لائیو پرفارمنس دیکھنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

سلمان خان10 دسمبر کو ریاض سیزن میں پرفارم کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

20 اکتوبر سے شروع ہونے والا ’ریاض سیزن‘ مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

 اس سیزن میں سات ہزار سے زائد ایونٹس ہوں گے، جن میں 70 عرب کنسرٹس، چھ بین الاقوامی کنسرٹس، 10 بین الاقوامی نمائشیں، 350 تھیٹر شو، 18 عرب تھیٹر ڈرامے، چھ بین الاقوامی تھیٹر ڈرامے، ریسلنگ چیمپیئن شپ، ریاض سیزن فٹ بال ٹورنامنٹ ہوں گے۔ ترکی آل شیخ کے مطابق ریاض سیزن میں میوزک پروگرام دو فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔

’ریاض سیزن‘ کی افتتاحی تقریب 20 اکتوبر کو ایک بڑی میوزیکل تقریب سے ہوئی تھی۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان سے قبل انگلش گلوکار پِٹ بل بھی ریاض سیزن2021 میں پرفارم کر چکے ہیں۔ ان کے شو کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئے تھے اور ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

زیادہ پڑھی جانے والی فلم