خبردار! غلط وقت پر ’کھچڑی پکانا‘ خطرناک بھی ہو سکتا ہے

بھارتی ریاست آسام کی پولیس نے ایک ایسا چور گرفتار کیا ہے جو واردات کے دوران ہی باورچی خانے میں کچھڑی پکانے لگ گیا اور اپنی اس ’بے وقوفی‘ کی وجہ سے پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق چور  گھر سے اناج چوری کرنا چاہتا تھا (پکسابے)

بھارتی ریاست آسام کی پولیس نے ایک ایسا چور گرفتار کیا ہے جو واردات کے دوران ہی باورچی خانے میں کچھڑی پکانے لگ گیا اور اپنی اس ’بے وقوفی‘ کی وجہ سے پکڑا گیا۔

پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیس کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چور کو آسام کے علاقے گوہاٹی کی پولیس نے گرفتار کیا۔

آسام پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اناج چور کا دلچسپ واقعہ!‘ معلوم ہوا ہے کہ صحت کے لیے بے شمار فوائد کے باوجود چوری کے دوران کچھڑی پکانا آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

’چور پکڑا گیا ہے اور گوہاٹی کی پولیس اسے کچھ گرم کھانے پیش کر رہی ہے۔‘

بھارتی ویب سائٹ دی ہندو کے مطابق چور گوہاٹی کے ہینگر باری علاقے کے ایک گھر میں اس وقت گھسا جبکہ مالکان موجود نہیں تھے۔

تاہم جب چور نے کچھڑی پکانا شروع کی تو باورچی خانے سے آنے والی آوازیں سن کر ہمسائے چوکنے ہوگئے۔ یہ جانتے ہوئے کہ گھر کے مالکان موجود نہیں ہیں، پڑوسیوں نے چور کو پکڑ کر پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔

دریں اثنا، آسام پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش پر مزاحیہ انداز نے بہت سے لوگوں کو محظوظ کیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف ہردی سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ ’اس کی تو کھچڑی پک گئی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پلاوی نامی صارف نے لکھا کہ ’ہاہاہاہا۔۔۔ اچھا ہے میرے خیال میں صبح سے وہ پلاننگ اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے موڈ میں تھا اس لیے ایک لقمہ کھانا بھی بھول گیا۔‘

سالک خان نامی صارف نے لکھا: ’اپنے اردگرد اناج چوروں سے خبردار رہیں۔‘

یاد رہے کہ ایسا ہی کچھ 2017 میں بھی ہوا تھا جب ایک چور امریکہ کے ایک ریستوران میں گھس گیا تھا اور بہت دیر تک پیسے تلاش کرنے کے بعد اپنے لیے کھانا پکانا شروع کر دیا تھا۔

اس شخص نے فرار ہونے سے پہلے پانچ سٹیک سینڈوچ، فرائز کھائے اور کچھ سوڈا پیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا