جب گرتی ہوئی نیکر نے چوری ناکام بنادی

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھینچا تانی کے دوران چور کی نیکر اس کے گھٹنوں تک نیچے پھسل گئی جسے 25 سالہ راہ گیر نے پکڑ لیا تاکہ وہ اس کا سامان لے کر بھاگ نہ جائے۔

36 سیکنڈز کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چور آخرکار 25 سالہ نوجوان کو چھوڑ دیتا ہے تاکہ وہ اپنی نیکر اوپر کرسکے۔(ویڈیو سکرین گریب)

امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلن میں ایک چور کی راہ گیر کو لوٹنے کی کوششیں حیرت انگیز طور پر اس وقت ناکام ہوگئیں جب اس کی نیکر نیچے گرتی رہی، جس سے راہ گیر کو چور کو پچھاڑنے کا موقع مل گیا۔

12 جولائی کو بروکلین کی ایک گلی میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارٹس (نیکر) اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ایک داڑھی والا شخص 25 سالہ راہ گیر، جس کا نام نہیں بتایا گیا، کو زمین پر گرا کر اس سے سامان چھیننے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ نیلی جینز میں ملبوس راہ گیر کو چور سے لڑنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کھینچا تانی کے دوران چور کی نیکر اس کے گھٹنوں تک نیچے پھسل جاتی ہے جسے 25 سالہ راہ گیر پکڑ لیتا ہے تاکہ وہ اس کا سامان لے کر بھاگ نہ جائے۔ چور راہ گیر کو سڑک پر گھسیٹتا رہتا ہے، تاہم وہ اسے جانے نہیں دیتا۔

ابھی یہ جھگڑا جاری ہی تھا کہ چور کی گرتی ہوئی نیکر دیکھ کر دیگر لوگ مداخلت کرتے ہیں اور اسے راہ گیر سے دور کر دیتے ہیں۔

36 سیکنڈز کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چور آخرکار 25 سالہ نوجوان کو چھوڑ دیتا ہے تاکہ وہ اپنی نیکر اوپر کرسکے۔ تاہم وہ اسے چھوڑنے سے پہلے سامان چھیننے کی ایک اور کوشش کرتا ہے۔ اس دوران تین افراد کو دونوں کے قریب کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک شخص مداخلت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مذکورہ شخص اپنی ناکام کوششوں کے بعد ایک مختلف سمت میں فرار ہوگیا اور اس نے ایک سفید ایس یو وی میں موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس شخص سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 3500 ڈالر تک انعام کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ شخص کو این وائی یو لینگون ہسپتال بروکلن لے جایا گیا جہاں اس کی کمر ، کہنی اور گھٹنوں پر چوٹ لگنے کے سبب اس کا علاج کیا گیا۔ راہ گیر کو آنے والے زخم مبینہ طور پر معمولی ہیں اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جون میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال مئی میں شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ نیویارک شہر میں جرائم کی شرح میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ