اگر ممدانی نیویارک کی میئرشپ میں اچھا کام کر گئے تو پارٹی میں اُن کا اثر و رسوخ بڑھے گا، ایسا اثر جو ڈیموکریٹک پارٹی کے بائیں اور مرکز کے حصوں کے درمیان خطرناک تقسیم کا باعث بن سکتا ہے۔
نیویارک
چار نومبر کو ہونے والے میئر کے انتخابات میں 34 سالہ ظہران ممدانی جون میں ڈیموکریٹک پرائمری میں حیران کن کامیابی کے بعد سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرے ہیں۔