نیویارک کے نو منتخب میئر ممدانی سے جمعے کو ملاقات کروں گا: ٹرمپ

میئر کے انتخابات کے لیے حالیہ مہم کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ 34 سالہ زہران ممدانی پر شدید تنقید کرتے رہے۔

16 اپریل، 2025 کو نیو یارک سٹی کے میئر کے امیدوار اور ڈیموکریٹک سٹیٹ نمائندے ظہران ممدانی نیویارک شہر میں اپنی انتخابی مہم کے دوران دیکھح جاسکتے ہیں (انجیلا ویس / اے ایف پی)

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعہ (21 نومبر) کو نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی سے ملاقات کے لیے ان کی میزبانی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ، خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہنے والے 34 سالہ ممدانی پر ان کی حالیہ انتخابی مہم کے دوران شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے اس دعوے کو دہراتے ہوئے کہ ممدانی ’کمیونسٹ‘ ہیں اپنے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ ملاقات ’اوول آفس میں جمعہ، اکیس نومبر کو ہو گی۔‘

ممدانی کی ترجمان ڈورا پیکچ نے اپنے بیان میں ان کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

پیکچ نے بدھ کو کہا کہ ’روایت کے مطابق آنے والی میئر انتظامیہ کے طور پر نومنتخب میئر واشنگٹن میں صدر سے عوامی سکیورٹی، معاشی سکیورٹی اور خریداری کی استطاعت کے ایجنڈے پر بات کرنے کے لیے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے حق میں صرف دو ہفتے پہلے نیویارک کے 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ووٹ دیے۔‘

ٹرمپ کی ممدانی سے ملاقات نیو یارک کے کوئینز بورو میں پرورش پانے والے دونوں مردوں کے اکٹھے ہونے کی علامت ہے، مگر ان کی مماثلت شاید یہیں ہی ختم ہو جاتی ہے۔

ٹرمپ اکثر اپنی صدارت کے دوران وال سٹریٹ پر ریکارڈ ساز منافعے کا تذکرہ کرتے ہیں جب کہ ممدانی کا معیشت کے بارے میں نظریہ ڈاؤن ٹاؤن مین ہیٹن کی مالیاتی مارکیٹوں سے آگے جا کر ایک ایسے شہر میں خریداری کی استطاعت کے بحران تک پھیلا ہوا ہے جس کی آبادی 80 لاکھ سے زیادہ ہے۔

1969 کے بعد نیویارک میں 10 لاکھ ووٹوں کی حد عبور کرنے والے پہلے میئر امیدوار کے طور پر ممدانی نے سستی رہائش اور بچوں کی دیکھ بھال  کے وعدوں کے ساتھ ساتھ شہر کی بسوں میں مفت سفر اور شہر کی جانب سے چلائے جانے والے گروسری سٹورز کے منشور پر مہم چلائی۔

ماہرین نے ممدانی کی اس مثالی اور وسیع ایجنڈے پر عمل کرنے کی صلاحیت پر سوال اٹھایا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تارکین وطن کے انتہائی مخالف ٹرمپ نے ممدانی کے جنوبی ایشیائی نام کا مذاق اڑایا اور ایک مسلمان کے امریکہ کے سب سے بڑے شہر کا منتظم منتخب ہونے پر نیویارک کے لیے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی۔

ٹرمپ نے حال ہی میں یوگینڈا میں پیدا ہونے والے سیاست دان ممدانی کے خاندانی نام کے تلفظ کو جان بوجھ کر غلط ادا کرتے ہوئے ’مندامی‘ کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا جو بھی نام ہے۔

ممدانی ٹرمپ کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے اور اس ماہ کے شروع میں اپنی فتح کی ریلی کے دوران 79 سالہ ری پبلکن ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے خوش ہوتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ، چوں کہ میں جانتا ہوں کہ آپ دیکھ رہے ہیں، میرے پاس آپ لیے چار الفاظ ہیں ’(ٹیلی ویژن) کی آواز اونچی کر دیں۔‘

 وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بعد میں تصدیق کی کہ صدر نے واقعی ممدانی کو بات کرتے ہوئے دیکھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ