’بلڈوزر ایسا پھیرتے کہ ہم بھی نہ بچتے‘

کچی آبادیوں کے وہ بدنصیب جن کے گھر کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کے لیے عید سے پہلے گرا دیے گئے۔

حال ہی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کراچی سرکلر ریلوے کی زمین خالی کرانے کے لیے کئی آبادیوں کو مسمار کرنے جا رہی ہے۔

اربن ریسورس سینٹر (یو آر سی) کی سیما لیاقت کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے لیے کراچی کی 28 کالونیوں کے چار ہزار چھ سو گھروں کو مسمار کیا جانا ہے، جن میں غریب آباد، ریلوے کالونی، قائد اعظم کالونی، ضیا الدین ہسپتال کے باہر موجود واحد کالونی اور دیگر بستیاں شامل ہیں۔

اس آپریشن کے پہلا مرحلہ غریب آباد سے شروع کیا گیا ہے، جہاں اب تک 85 گھروں کو گرایا گیا۔

غریب آباد میں اکثریت دہاڑی پر مزدوری کرنے والوں کی ہے۔ کراچی اس وقت شدید گرمی کے لپیٹ میں ہے اور غریب آباد میں مسمار کیے جانے گھروں میں سب سے زیادہ متاثر بچے، خواتین اور بیمار افراد ہیں۔  

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو