ویوین رچرڈ کو دیکھ کر سوچا ایسے جشن مناؤں: شاہنواز دھانی

شاہنواز دھانی نے ہاتھ جوڑنے کے متعلق بتایا کہ یہ امن کا پیغام سمجھا جاتا ہے اور یہ طریقہ ہمارا کلچر ہے، یہ محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ کرنے کا بھی ایک انداز ہے۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے خصوصی پروگرام انڈی کی گوگلی میں بات کرتے ہوئے شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ سر ویوین رچرڈز کی شخصیت دیکھ کر عجیب سی کیفیت ہوتی ہے۔

انہوں بتایا کہ: سر ویوین میچ سے پہلے جم سیشن میں ملے تھے جہاں انہوں نے مجھے کہا کہ تمہارا رویہ بہت پسند ہے اور تمہیں گراونڈ میں آؤٹ کرتے، جشن مناتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا کہ دوسری ٹیم کے ڈگ آؤٹ کے سامنے ایسا کیا جائے مگر میں کھل کر انجوائے کر کے جشن مناتا ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ کسی کو دکھ پہنچے یا اسے عجیب محسوس ہو۔

شاہنواز دھانی نے کہ سر ویوین رچرڈز کا تالیاں بجانا میرے لیے بہت بڑا لمحہ تھا۔

انہوں نے ہاتھ جوڑنے کے انداز کے متعلق بتایا کہ یہ امن کا پیغام ہوتا ہے۔

 شاہنواز دھانی نے بتایا کہ: یہ طریقہ ہمارا کلچر ہے اور یہ محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ کرنے کا بھی ایک انداز ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف وکٹ حاصل کرنے کے بعد دو بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈگ آؤٹ کے سامنے جا کر سر ویوین کے آگے جشن منایا۔

شائقین کے جانب سے اسے بہت پسند کیا گیا جب کہ کچھ کرکٹ گروز نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کو سمجھانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں پشاور زلمی کے ساتھ تھا تو مینجمنٹ سے کہ کر کچھ کھلاڑیوں کو ایسے جشن منانے سے منع کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ