پی ایس ایل 7: گراؤنڈ کی تبدیلی بھی ملتان سلطانز کی جیت کو نہ روک سکی

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے چھٹی بار کامیابی حاصل کرلی اور پشاور زلمی کی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 140 رنز ہی بنا سکی۔

10 فروری 2022 کو لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستان سپر لیگ کرکٹ میچ کے دوران ملتان سلطانز کے بلیسنگ مزارابانی (بائیں) پشاور زلمی کے حیدر علی (دائیں) کی طرف سے کھیلی گئی گیند کو پکڑ رہے ہیں (اے ایف پی)

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جمعرات سے پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، جس کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے چھٹی بار کامیابی حاصل کرلی اور پشاور زلمی کی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 140 رنز ہی بنا سکی۔

کرکٹ شائقین کا خیال تھا کہ نیا گراؤنڈ اور نئی پچ شاید ملتان سلطانز کی جیت کے تسلسل کو توڑدے گی اور گزشتہ پانچ میچوں میں جیت کا جو سفر شروع ہوا ہے وہ رک سکتا ہے لیکن کراچی کی نسبت سرد اور گیلے موسم میں بھی رضوان الیون کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

پشاور زلمی کے لیے لاہور کا گراؤنڈ پہلے دن کسی خوشی کی نوید نہ لاسکا اور اس شکست کے ذمہ دار پشاور کے کھلاڑی خود ہی نظر آئے جن کی کمزور بولنگ اور فیلڈنگ نے ایک بار پھر ملتان کے اوپنرز کو ایک اچھا آغاز دلانے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ 

ٹاس جیت کر پشاور زلمی نے جب ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو رضوان مطمئن تھے حالانکہ آج کے میچ میں نمی کراچی سے زیادہ تھی اور دوسری اننگز میں بولنگ مشکل تھی، تاہم پشاور کے بلے بازوں کے لیے کافی تھی جن کا آغاز خاصا خراب ثابت ہوا۔

ملتان کے شان مسعود نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کی اننگز میں بلند و بالا چھکوں کے بجائےکلاسک شاٹ تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رضوان کے ساتھ 98 رنز کی رفاقت نے ایک بڑے سکور کی بنیاد رکھ دی جس کو ٹم ڈیوڈ نے 34 رنز بنا کر 182 کےمجموعے تک پہنچا دیا۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ شروع سے بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئی۔ تجربہ کار بلے باز کامران اکمل اب تک اپنی موجودگی کا احساس نہیں دلاسکے ہیں۔ نئے آنے والے لیون سٹون بھی زیادہ کچھ نہ کرسکے۔

شعیب ملک نے 44 رنز کی اننگز تو کھیلی لیکن ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی سنجیدہ نظر نہیں آیا۔

ملتان سلطانز نے کئی کیچ ڈراپ کیے اور گیند گیلی ہونے کے باوجود پشاور کی ٹیم  فائدہ نہ اٹھاسکی اور پوری ٹیم 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان کی طرف سے بلیسنگ مزارابانی اور خوشدل شاہ نے سب سے عمدہ بولنگ کی اور تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ