پاکستان، سری لنکا کی وومن ٹیموں کی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف سیریز سے کرے گی۔

آئی سی سی وومن ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم میدان سے باہر جاتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف سیریز سے کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہوگی۔ باقی دو میچز تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق سیریز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی۔ یہاں تین روزہ تربیتی سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہوجائے گا۔

سیریز کے تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

اس سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا 11 روزہ تربیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم کراچی کے اکیڈمی اوول میں منعقد ہوگا۔ کیمپ میں 26 خواتین کرکٹرز کو طلب کیا جائے گا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے۔ پاکستان نے  16-2014 میں کھیلے گئےچیمپئن شپ کے ابتدائی ایڈیشن میں ساتویں جبکہ دوسرے ایڈیشن میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ایڈیشن  20-2017 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے بہتر پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان میں کورونا کی وباء پر قابو پانے کے بعد یہ پہلی انٹرنیشنل سیریز ہوگی،  لہٰذاان میچز کے لیے منیجڈ انیورنمنٹ میں نرمی کی جائے گی۔ سیریز سے قبل تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ جس شخص کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے گا اسے پانچ روز کے لئے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز اپنے ملک میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے، وہ سری لنکا کے استقبال کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ان مقابلوں کے ذریعے وہ اپنے کرکٹ سیزن کے نئے سرے سے آغاز کی منتظر ہیں۔ انہیں یقین ہے قومی خواتین کرکٹ ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

اس سیریز کے اختتام پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے لیے آئرلینڈ پہنچے گی۔ جہاں تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہوگی۔ اس کے بعد سکواڈ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہوجائےگا۔

شیڈول:

19 مئی: ٹیموں کی آمد

21 تا 23 مئی: ٹریننگ

24 مئی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

26 مئی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

یکم جون: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

3 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

5 جون: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ