نئی پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس مراعات، گاڑیوں کی مقامی تیاری کے اہداف اور عالمی حفاظتی معیارات متعارف کرانے کے اقدامات شامل۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔‘